صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ناندیڑمیں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ کا معاملہ مہاراشٹرا کونسل میں اٹھایا گیا- سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے تحت ناندیڑ لنچنگ کے ملزمین کے خلاف کاروائی ہو۔وجاہت مرزا

37,984

ممبئی ,مہاراشٹر کے کونسل میں کانگریس کے ایم ایل سی وجاہت مرزا نے ناندیڑ میں ایک مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ کا معاملہ اٹھایا اور مکمل جانچ کا مطالبہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ کونسل میں پوائنٹ آف انفارمیشن کے تحت وجاہت مرزا نے ایوان میں بتایا کہ ۷ مارچ ۲۰۲۳ کو ناندیڑ کے بجرنگ نگر میں ایک مسلم ڈیلیوری بوائے عمران عبد القادر تمبولی جو ایل ایل بی سال دوم کا طالب علم بھی ہے اسے شر پسندوں نے ماب لنچنگ کا شکار بنایا۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ۲۰۱۷ میں سپریم کورٹ نے ماب لنچنگ کے تعلق سے ایک گائیڈ لائن بنا کر کاروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔نادیڑ کے واقعہ کو اس کے تحت کیوں نہیں دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کی اکہ ماب لنچنگ کرنے والے شر پسندوں کے خلاف سخت کاروائی ہو تاکہ مہاراشٹر میں ایسے واقعات نہ ہوں اسلئے پولس کو ہدایت دی جائے کہ وہ سختی کے ساتھ معاملے کی جانچ کرے اور قصور واروں ک وسخت سزا دلائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.