صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کاروباری جمیل مرچنٹ کی گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی پر سنوائی 13 اپریل کو ہوگی

59,116

 ممبئی : مالونی تشدد معاملے میں کاروباری جمیل مرچنٹ  کو ڈنڈوشی کورٹ نے اگلی سنوائی ١٣ اپریل تک ٹال دی ہے حالانکہ  اس دوران کورٹ نے پہلی سنوائی کے دوران جو حکم صادر کیا تھا پولیس کو اس پر عمل کرنا ہوگا اور گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی پر انٹرم ریلیف برقرار رہیگی .


حالانکہ اس معاملے کو لیکر یکطرفہ کارروائی پر  مسلم دانشوروں کی ٹیم ممبئی پولیس کے جوانٹ کمشنر نظم و نسق ستیہ نارائن چودھری سے ملاقات کی اور دونوں فریقین پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے بجائے کارروائی کرنے کے اس تشدد میں اور دو دفعات کا اضافہ کیا ہے تاکہ اس کیس میں مسلم ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جاسکے انھیں ہراساں کیا جاسکے ۔

جن دو دفعات کا اضافہ کیا گیا ان میں ١٢٠ بی اور ١٥٣ اے ہے ان دفعات کے تحت ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کے راستے صاف ہوتے دکھائی دے رہیں اور ارنیش کمار جس قانون کے تحت پولیس کو کورٹ نے جمیل مرچنٹ کیس کی سنوائی کے دوران عمل کرنے کے لئے کھا تھا پولیس نے اسکا توڑ نکال لیا ہے حالانکہ ان دفعات کے تحت بھی کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنا ہے تو بھی ارنیش کمار قانون کے تحت اسے پولیس کو نوٹس دینا ضروری ہوتا ہے۔

آپکو بتادیں کی جمیل مرچنٹ نے کورٹ میں کچھ ویڈیو دکھائے جس سے ثابت ہوتا ہے کی جمیل مرچنٹ کا رول اس تشدد کے دوران بھیڈ کو منستشر کرنے اور پولیس کا تعاون کرنے کا تھا اور اسکے لئے خود پولیس نے اُنہیں بلایا تھا۔

اس معاملے کو لیکر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرنے میں پولیس بہت ہی جلد بازی کرتی ہے یہی نہیں مالونی کی اس واردات میں جس طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہم اسکے لئے ١٠ اپریل کو ایڈیشنل کمشنر کی آفس کے باہر احتجاج کرینگے اور اس احتجاج میں سماجوادی پارٹی کے ہندو کارکنان ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرینگے جنہوں نے اس رام نومی کے جلوس کی پشت پناہی میں تشدد برپا کیا ہے ..

Leave A Reply

Your email address will not be published.