صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈھائی سالہ معصوم بچی کے ساتھ ماں نے گھر میں پھانسی لگائی

1,222

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) بیگم پورہ علاقہ میں ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی ۔ ایک رہائش میں ڈھائی برس کی معصوم بچی او را سکی ماں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پولس ذرائع کے مطابق یہ واردات بیگم پورہ میں تھتھے حوض کے سامنے واقع ایک دو منزلہ عمارت کی اوپری منزل میں پیش آئی ۔ اور یہ گھر پولس ملازم دلیپ شنکر رائوڑے کا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ گذشتہ روز ان کے بڑے بیٹے کشور کی بیوی امرتا کی سالگرہ تھی اسی دن پہلے امرتا نے اپنی ڈھائی برس کی بچی اونتیکا کو پھانسی پر لٹکایا اور پھر اس نے بھی پھانسی لے لی ان دونوں کو گھاٹی اسپتال لیجایاگیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔

معاملہ بیگم پورہ پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے ۔ اگرچیکہ یہ کہا جارہا ہے کہ ڈھائی سالہ اونتیکا ہمیشہ بیمار رہتی تھی جس کی تکلیف ا سکی ماں امرتا سے برداشت نہیں ہوئی اور اسی لئے اس نے بچی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ لیکن یہ چونکہ ایک سنگین معاملہ ہے اس لئے پولس ہر پہلو سے باریکی سے تحقیقات کررہی ہے جس وقت یہ واردات پیش آئی بچی کا باپ کشور مڑے بھی گھر کے دوسرے کمرے میں آرام کررہا تھا ۔ اس کے علاوہ دوسرے ایک اور خودکشی معاملہ میں قحط سے متاثرہ اور مقرـوض کسان نے حالات سے گھبراکر خود کشی کرلی یہ واردات واڑی میں پیش آئی ۔

اطلاع ہے کہ پیٹھن تعلقہ میں واقع داور واڑی کا بھانوداس گنپت سات پوتے نامی ۳۸ سالہ کسان قحط سالی اور فصل برباد ہوجانے کے سبب پریشان تھا اور وہ قرض کے بوجھ تلے دب چکا تھا یہاں تک کہ وہ اپنے گھر کا خرچ بھی نہیں چلا پارہاتھا ۔ بھانوداس حالات سے گھبراگیا اور اس نے جراثیم کش دوا پی کر خود کش کرلی جس کی موت کی تصدیق رورل ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کی ۔ یہ معاملہ متعلقہ پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ۔ ایک غریب اور مقروض کسان کی موت سے گائوں میں غم کی لہر ہے اور مہلوک کی بیوہ اور دیگر پسماندگان کو شدید صدمہ پہنچا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.