صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ میں چیئرمین راجو ویدیہ کی انتظامیہ کو ہدایت

پانی کی قلت دور کرنے کیلئے شہر کے کنویں تحویل میں لے کر ان کی صفائی کی جائے

1,145

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شہر میں موجود سبھی کنویں تحویل میں لئے جائیں اور ان کی صفائی کرکے پان کو استعمال کے لائق بنایا جائے یہ ہدایت اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین راجو ویدیہ نے متعلقہ انجینئرس کو دی ۔ آج جیسے ہی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کا آغاز ہوا ۔ کارپوریٹر جئے شری کلکرنی اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئیں ۔ وہ پانی سپلائی کے معاملے میں متعلقہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید برہم ہوئیں ۔ کارپوریٹر جئے شری کلکرنی آج اپنے ساتھ ایک بوتل میں نلوں کے ذریعہ سپلائی کئے جارہے آلودہ پانی کا سیمپل میٹنگ میں لے کر آئی تھیں ۔ انھوں نے چیرمین کو پانی کا سیمپل دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے وارڈ میں کئی علاقوں میں نلوں کے ذریعہ اس طرح کا آلودہ پانی سپلائی کیاجارہا ہے ۔

جس کے استعمال سے ساکنان کی صحت متاثر ہورہی ہے انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے وارڈ کے بیشتر علاقوں میں اے ایم سی انتظامیہ نے اب تک پانی سپلائی کیلئے پائپ لائن ہی نہیں ڈالی اور متعلقہ انجینئرس وہاں پانی سپلائی کے انتظامات کرنے میں پوری طرح سے ناکام دکھائی دے رہے ہیں ابھی کارپوریٹر جئے شری کلکرنی کے سوالوں کے جوابات بھی نہیں مل پائے دیگراراکین نے بھی شہر میں پانی سپلائی کے ناقص انتظامات کے لئے متعلقہ انجینئرس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ عوامی نمائندوں کا غصہ بڑھتا دیکھ چیرمین نے اس معاملے کو یہی ختم کرنے کے لے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شہر میں موجود کنویں اپنی تحویل میں لئے جائیں او ران کی صفائی کرواکر کنوئوں کا پانی استعمال کے لائق بنایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.