صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دہلی کی طرح اماموں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، عام آدمی پارٹی کا سی ای او وقف بورڈ سے مطالبہ

1,310

اورنگ آباد : (جمیل شیخ)عام آدمی پارٹی کے ایک وفد نے مہاراشٹر وقف بورڈ کے سی ای او سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ دہلی ہی کی طرح مہاراشٹر میں بھی امام اور موذنین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ عام آدمی پارٹی کے آبزر اور محمد شبیر کی رہنمائی میں آئے وفد نے وقف انتظامیہ کو بتایا کہ دہلی کی ریاستی حکومت نے وقف بورڈ میں رجسٹررڈ مساجد کے امام کو ۱۸؍ ہزار اور موذن کو ۱۴؍ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لہذا اس طرز پر مہاراشٹر وقف بورڈ بھی امام اور موذنین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے اس طرح ہر مسلم قبرستان پر ایک ملازم مقرر کرے اور تدفین کے بعد انھیں صداقت نامہ جاری کرنے کے اختیارات دیئے جائیں وقف پراپرٹیز کی حالت نہایت خستہ ہوچکی ہے لہذا ان کی مرمت کروائی جائے وقف پراپرٹیز کے تحفظ کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جائیں اس ضمن میں ایک میمورنڈم وقف انتظامیہ کے سپرد کیا جائے اس وفد میں محمد بشیر کے علاوہ ونود جھارے محمد خضرالدین صوبیدار ارشاد خان سید اظہر سید شیراز اور عام آدمی پارٹی کے دیگر عہدیداران وررکرس شامل تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.