صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پراپرٹی ٹیکس اسسمنٹ میں لاپرواہی کے سبب ایک سب اوریئٹر اورجونیئر کلکرک معطل

1,457

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) پراپرٹی ٹیکس اسیسمنٹ معاملے میں لاپرواہی برتنے پر میونسپل انتظامیہ نے یک سب اوریئٹر جوینئر کلرک کو معطل کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میونسپل انتطامیہ نے ٹیکس بقائے داروں سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کے لئے بگ ڈیفالٹرس کی فہرست شہر کے اہم چوراہوں پر لگائی تھی جس میں ایم ایل سی سبھاش جھامبڑ کا نام بھی شامل تھا ۔

حالانکہ ایم ایل سی سبھاش جھامبڑ نے جادھو منڈی میں واقع جھامبڑ ہائٹس نامی عمارت میں کئی سال قبل فروخت کردی تھی اور اس وقت انھو ںنے اس بلڈنگ کے سبھی ٹیکس بقائے ادا کردئے تھے مگر زون نمبر ۲ کے سب اوریٹر ایس پی سنگیوار اور جونیئر کلکرک محمد عباس عابدی نے اسی عمارت پر نیا ٹیکس عائد کیا لیکن اس سے سے پہلے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی کہ پہلے ہی سے اس عمارت کا اسسمنٹ ہوچکا ہے ۔ لہذا ٹیکس اسسمنٹ کے کام میں لاپرواہی برتنے پر میونسپل کمشنر نے دونوں ہی ملازمین کو معطل کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.