صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

‘عالمی یوم خواتین’ کی مناسبت سے ممبرا میں جماعت اسلامی اور جی آئی او کا پروگرام 

1,941

ممبرا : حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند ممبرا اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن ممبرا کے اشتراک سے بروز سنیچر ، ٩ مارچ ، شام ۷؍ بجے ، ڈائمنڈ ہال کو سہ ، ممبرا میں خواتین کے لیے ایک جلسہ عام بعنوان ‘اپنا مقام پیدا کر’ منعقد کیا گیا ۔ جی آئی او سے بہن فاطمہ مسعود نے سورۃالاحزاب ، آیت ۳۵؍ کی تلاوت کی ۔

اسلام نے عورت کو بحیثیت ماں ، بیٹی ، بہن ، بیوی کو جو رتبہ دیا اسے ہانیہ حنیف  جی آئی او میں ترانہ کی شکل میں پیش کیا ۔ جلسے کے اغراض و مقاصد افروز طاہر (GIO) نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو ظلم و ستم سے نکالا ہے اور ہمیں عملی میدان میں اتر کر دنیا تک اس پیغام کو پہچانا ہوگا ۔

مہمان سید ناظمہ امیر ( نائب صدر ممبی ریل پرواسی سنگھ) نے کہا کے ایمانداری ، نیک نیتی سے آگے بڑھ کر ہمیں اپنا مقام خود بنانا ہے ۔  مہمان عائشہ پرویز  نے کہا کہ ہر انسان اپنے طور سے کوشش کرے تو چھوٹا قدم  بھی ہمارے لیے نیکیوں کا سبب بن جا ئے گا .

جماعت اسلامی ہند، حلقہ خواتین ممبرا کی ناظمہ مدینہ انصاری نے "عالمی یوم خواتین اور موجودہ صورتحال” پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ دنیا نے آزادی کے نام پر عورت سے اسکی نسوانیت چھین لی اور اسے جنسی و تفریحی کھلونا بنا دیا . آج مغربی تہذیب اور ہمارا سماج  خواتین کیلئےایک چیلنج ہے ،ہمیں ہمت اور خود اعتمادی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سماج میں تبدیلی لانی ہوگی .

مہمان حنا پاوسکر (CA) نے اپنے ذاتی تجربات بتا کر  خواتین سے اپیل کی کہ اپنی زندگی میں کسی ایک فرد کو بدلنے کا عہد کریں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت پر توجہ دیں ۔ دوران ِپروگرام ایک ویڈیو کے ذریعے بتایاگیا کہ آج بھی سماج میں عورت پر تشدد اور مظالم جاری ہیں، صرف اس بنا پر کہ وہ ایک لڑکی ذات ہے ۔

اور پھر "اسلام میں عورت کا مقام” اس عنوان پر مہمان مقررہ محترمہ مہ جبین بامنے  (CA) نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام نے عورت کو کس قدر بہترین اور اونچا مقام اور رتبہ دیا ۔ دینی تعلیمی ، معاشی سیاسی ، رائے زنی اور زندہ رہنے کے حقوق دیئے اور ہماری ساخت کے اعتبار سے ہم پر ذِمّہ داریاں عائد کیں ۔

آخر میں’ مدد فاونڈیشن’ سے وابستہ درییّا گھڑیالی نے خواتین کو صحت سے متعلق کچھ تجاویز دیں . مہمان مقررین کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے . زہرہ جبین (رکن جاعت اسلامی ہند ممبرا)  نے اظہار تشکر کے زریعے تمام مہمان و سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔

ناظمہ حلقہ کوکن محترمہ صالحہ خانم کی دعا کے ذریعے جلسے کا اختتام عمل میں آیا. اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت اور بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت نے اس جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کیا .

Leave A Reply

Your email address will not be published.