صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

انڈین سبز عمارت تعمیر کونسل آئی جی بی سی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل کا پرتپاک استقبال

30,222

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) مورخہ ۶ ستمبر ۲۰۱۹سی آئی آئی کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کی جانب سے پارلیمانی فورم کا ایک حصہ ہونے کے ناطے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کو مدعو کیا گیا ۔ اس پارلیمانی فورم کا مقصد مختلف سیاسی جماعتوں میں صنعت و حرفت کی پالیسی سے متعلق اتفاق رائے پیدا کرنے کی غرض سے اور مختلف ممالک وقوموں کے مابین صنعت و حرفت اور تجارتی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

سی آئی آئی پارلیمانی فورم کے صدر سریش پربھو کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والے صنعتی وتجارتی وفود کے ساتھ بحث و مباحثہ کے ذریعے بھارت اور دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کا کام یہ پارلیمانی فورم یعنی سی آئی آئی کرتا ہے ۔ سی آئی آئی فورم اس بات پر زور دیتا ہے کہ بڑے پیمانے پرمعلومات کا تبادلہ اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لئے قیادت اور لائحہ عمل تیارکرنا جس کے ذریعے مستقبل میں صنعت و حرفت اور تجارت کو خوشگوار و فطری ماحول میں ترقی دینے کے لئے فطری نظام کو تشکیل دیناہے جس سے صنعتی وتجارتی ترقی ممکن ہو ۔

انڈین سبز عمارتیں کونسل آئی جی بی سی کے عہدیداران صدر نوین باگڑیا اور نگ آباد حلقہ ، ڈائریکٹر پرائیڈ وینچرس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، حارث صدیقی نائب صدر اورنگ آباد حلقہ آئی جی بی سی پرنسپل آرکیٹکٹ ایم ایچ ایس ڈیزائن بیورو ایل ایل پی اور مکرند دیشپانڈے نائب صدر آئی جی بی سی اورنگ آباد حلقہ کے ذمہ داروں نے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا موزوں و مناسب صنعتی وتجارتی ترقی کی حامل پالیسی قومی سطح پر بناکے کی وسعی کوشش کےلئے ان کا پرتپا ک استقبا ل کیا ۔ آئی جی بی سی یہ سی آئی آئی کے پارلیمانی فورم کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اس نشست میں توانائی ، زراعت و شعبہ محنت میں نئی اصلاحات و پالیسی کو مرتب کرنے کے بار ے میں ذمہ دار عہدیداروں نے رکن پارلیمانی سے گفت و شنید کی ۔ سبز و ماحول دوست عمارتوں کی تعمیر سے متعلق مختصر و جامع فکر کامیاب ونتیجہ خیز بحث رہی جس میں کئی باتوں پر معنی خیز اظہار خیال کیا گیا اور یہ مجلس واستقبالیہ پروگرام انتہائی کامیاب رہا ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.