صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بدعنوان بلڈر تبریز ربڑوالا کے دفتر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

16,203

ممبئی : جنوبی ممبئی کے چیٹر بلڈر تبریز ربڑ والا کے آگری پاڑہ میں واقع دفتر سمیت ممبئی میں اس کے کئی جگہوں پر انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی ہے ۔یہ چھاپہ ماری کل صبح سے ہی جاری تھی ۔ انکم ٹیکس کے اہلکار صبح سے ہی تبریز انصاری کے دفتر سمیت کئی جگہوں پر کاغذات کی تفتیش کررہے تھے ۔اس دوران خبر یہ ملی کہ تبریز افرار ہوگیا ہے ۔ خبروں میں معلوم ہوا کہ مذکورہ بلڈر نے انکم ٹیکس میں بدعنوانی کی ہے ۔

واضح ہو کہ جنوبی ممبئی کی کئی جگہوں کو ری ڈیولپمنٹ کا لالی پاپ دینے والا تبریز کبھی ممبرا سے ممبئی لوکل ٹرین سے سفر کرتا تھا لیکن بلڈنگ کنسٹرکشن شعبہ میں تبریز نے کئی پروجیکٹ میں ہاتھ کی صفائی دکھائی اور بہت ہی کم مدت میں ہزاروں کروڑ کی مالیت کا مالک بن بیٹھا ۔ اس دوران اس نے کئی جگہوں پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی جس کے سبب اس کیخلاف درجنوں معاملہ درج ہوگئے اسی وجہ سے اسے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بلیک لسٹیڈ کیا ہوا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.