صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

انتظامیہ کی لاپرواہی کےسبب حنیف شیخ موت و حیات کی کشمکش میں

احمد نگر ڈی ایم دفتر کے سامنے ٹرسٹ کی زمین سے قبضہ  ہٹانے کے مطالبہ کیلئے اس نے خود سوزی کرلی 

1,261

احمد نگر : مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک شخص نے جمعرات کو ضلع کلیکٹر کے دفتر کے سامنے خو دکو جلا ڈالا ۔اسے فوری طور سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ڈاکٹروں کےمطابق اس کا جسم ۷۶ فیصد تک جل چکا ہے ۔ وہ ٹرسٹ کی زمین سے قبضہ ہٹانے کا مطالبہ کررہا تھا ۔پولس نے بتایا کہ خود سوزی کرنے والے شخص کا نام حنیف شیخ (۳۰ ) ہے ۔شیخ یہاں سے تقریبا ً ۵۰ کلو میٹر دور کرجت میں پیر دوال ملک ٹرسٹ کی زمین پر قبضہ کو ہٹانے کا مطالبہ کررہا تھا ۔اس مسئلہ کو لے کر حنیف نے ایک ہفتہ قبل ہی خود سوزی کی وارننگ دی تھی ۔اسنے انتظامیہ کو کارروائی کے لئے جمعرات تک کا وقت دیا تھا ۔

جب اس کے مطالبہ پر انتظامیہ نے توجہ نہیں دی تو اس نے خود کو آگ لگالی ۔ڈاکٹر کے مطابق حنیف کا جسم ۷۶ فیصد تک جل چکا ہے ۔ایسے میں اسے بچا پانا بہت مشکل ہے ۔انتظامیہ کیی تساہلی کے سبب آج ایک شخص کی موت کا الزام کس کے سر عائد کیا جائے ۔انہیں جنہوں نے زمین پر ناجائز قبضہ کیا یا اسے جس نے اس پر سے قبضہ ہٹانے کی مانگ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کیلئے انتظامیہ پر بھروسہ کیایا پھر انتظامیہ کو جس نے کارروائی نہیں کی اور نا ہی اس بات کا پختہ انتظام کیا کہ حنیف شیخ کوبروقت خود سوزی سے روکا جاسکے ؟یہ سوال ہر شہری کے دماغ میں اٹھنا منطقی ہے جس کا جواب بہر حال انتظامیہ کو ہی دینا ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.