صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گھاٹی دواخانے میں ناقص دوا کی سپلائی پر ہافکن کمپنی کے جواب کا انتظامیہ کو انتظار

1,105

اورنگ آباد : (جمیل شیخ)گھاٹی دواخانے میں اسپیڈی کے علاج کے لئے ہافکن کمپنی کے انجکشن سپلائی ہوئے تھے ۔ جن میں نقص پائے جانے کے بعد ہافکن کمپنی کو نوٹس دی گئی تھی جس کا اب تک جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ گذشتہ ماہ گھاٹی دواخانے کو اسپیڈی کے علاج کے لئے ہافکن کمپنی کی ادویات سپلائی کی گئی تھی جس میں بیچ ۴ کے ٹی ڈی نامی انجکشن بھی شامل تھے ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال کے اسٹور سے یہ انجکشن مختلف وارڈوں میں سپلائی کئے گئے تھے جہاں انجکشن میں پھپھوند ہونے کا انکشاف ہوا تھا ۔

انتظامیہ نے فوراً یہ انجکشن وارڈوں سے ہٹالئے تھے اس کے بعد انتظامیہ نے انجکشن میں پائے گئے نقص سے متعلق ہافکن کمپنی کو نوٹس جاری کی تھی اسی طرح انجکشن کے نمونے جانچ کیلئے فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کو روانہ کئے تھے ۔ مگر اب تک نہ تو کمنشر نے نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے انجشکن کے نمونوں کی رپورٹ ظاہر کی جس سے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی شک کے دائرے میں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.