صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم پی (AMP) کا فارموملہ: پچاس ہزار تمہارا پچاس لاکھ میرا

26,539

ممبئی ۔ ورلڈ اردو نیوز میں شائع اے ایم پی کی خبروں سے جہاں ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے سنجیدہ افراد حیران و پریشان ہیں اور وہ رابطہ کرکے یہ کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ اردو نیوز نے جعلسازی کے اس دھندہ کرنے والے کو بے نقاب کیا ہے وہیں اے ایم پی سے وابستہ بعض افراد اب گھر کی باتیں منظر عام پر لانا چاہتے ہیں ۔ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ان دنوں مختلف اسکول اور کلاسیز کو یہ جھانسہ دیا جارہا ہے کہ انہیں اے ایم پی پچاس ہزار روپے دے گی اگر وہ انڈیا زکاۃ ڈاٹ کام میں رجسٹریشن کروائیں گے ۔بظاہر پچاس ہزار ملنے کی لالچ میں تو بیشتر اسکول والے اور کلاسیز والے تیار ہوجاتے ہیں لیکن کھیل یہی سے شروع ہوتا ہے ۔مذکورہ فرد کا کہنا ہے کہ اے ایم پی والے ان تمام اداروں کے نام ان صاحب ثروت کو یہ کہہ کر بھیجتے ہیں کہ ہم ان اداروں کا تعاون کر رہے ہیں لہذا ہمیں پیسہ دیں چونکہ اداروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور بعض نامی گرامی بھی ہوتے ہیں لہذا لوگ تعاون کرنے لگتے ہیں اس سے ایک طرف تو وہ ادارے جن کو تعاون ملنا ہوتا ہے وہ محروم رہ جاتے ہیں اور لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ اگر ہم کسی ایک کو تمام رقم دے دیں تو یہ زیادہ بہتر ہے کہ تھوڑا تھوڑا سب کو دیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کروڑوں کی رقم اے ایم پی کے کھاتے میں جمع ہوجاتی ہے اور چند ہزار کی رقم لے کر ان سے وابستہ خوش ہوجاتے ہیں۔ اے ایم پی کے نیشنل ٹیلنٹ سرچ اشتہار میں تو یہ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے کئی لاکھ لوگوں کا امتحان لیا لیکن چند لوگوں کو مشہور لوگوں کے ہاتھ چند ہزار روپے دے کر کروڑوں روپیہ ہضم کر لیا جاتا ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ پہلی نظر میں تمام لوگ متاثر ہوجاتے ہیں اور بعض ادارے ساتھ دینے لگتے ہیں لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جو لوگ ساتھ دیتے ہیں ان کے نام کا استعمال کرکے ہی چندہ وصول کیا جاتا ہے ۔اور خاص خاص لوگوں کو یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ان کا نیٹ ورک اتنا بڑا ہے کہ وہ سب کی مدد کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.