صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے مونو گرام سے قرآنی آیت ہٹائے جانے پر انتظامیہ کی وضاحت

68,587

علی گڑھ : سوشل میڈیا پر اے ایم یو انتظامیہ کو یونیورسٹی کے مونوگرام سے قرآنی آیات ہٹانے اور اردو زبان کو دھیرے دھیرے ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا ۔

اس سلسلہ میں اے ایم یو یونین کے  سابق نائب صدر حمزہ سفیان نے اے ایم یو کی مارک شیٹ میں بنائے گئے مونوگرام سے قرآنی آیت کو ہٹانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اے ایم یو انتظامیہ کے خلاف آواز اٹھائی، جس کا رجسٹرار عبدالحمید نے نوٹس لیتے ہوئے ایک سرکلر آرڈر جاری کیا۔ جسمیں کہا گیا ہے ۔

 

یونیورسٹی مونوگرام، جس پر قرآنی آیت کندہ ہے، ڈگری، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ، فائنل ایئر مارک شیٹ، طلباء کے کریکٹر سرٹیفکیٹ، شیروانی، بیج، یونیورسٹی کا جھنڈا، عمارت، سائن بورڈ، مونوگراف، یونیورسٹی ڈائری، تھیسس وغیرہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قرآنی آیات کے بغیر مونوگرام میٹنگز کے نوٹسز، دعوتی خطوط، پمفلٹس، امتحان اور ٹیسٹ کے جوابی شیٹس، کیلنڈرز، فائل کور، پروجیکٹ اور لیبارٹری رپورٹس، امتحان اور داخلہ فارم، اور لیٹر ہیڈز وغیرہ پر استعمال کیے جائیں۔ ایسے کاغذات جو تلف ہونے والے ہیں ان میں قرآن کی آیت کو کسی قسم کی بے حرمتی سے محفوظ رکھا جائے گا۔ تاہم، ایسے معاملات میں دائرے میں آیات کی جگہ 5 ستاروں والا مونوگرام استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.