صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راہل گاندھی کو بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

61,530

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد اب انہیں اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔لوک سبھا سکریٹریٹ کے ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ نے راہل گاندھی کو آج یعنی پیر کے روز ہی ایک نوٹس بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 23 مارچ کو نااہل ہونے کے بعد 17ویں لوک سبھا کی بقیہ مدت کے لیے ان کی رکنیت ختم ہوگئی ہے، اس لیے انہیں 22 اپریل تک 12 تغلق لین پر الاٹ کردہ بنگلہ خالی کرنا ہے۔

راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں، اس لیے کیرالہ اور دہلی میں ان کے پتے پر بے دخلی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔مسٹر راہل گاندھی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق وہ رکنیت ختم ہونے کے بعد صرف ایک ماہ تک اس بنگلے میں رہ سکتے ہیں۔ ایک ماہ کی مدت 22 اپریل کو ختم ہو رہی ہے اس لیے 23 اپریل کو ان کے نام پر الاٹ بنگلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہری رہائش کی وزارت کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.