صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کانگریس حکومت کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف ‘مہا ستیہ گرہ‘ کرے گی

54,364

نئی دہلی : کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت جمہوریت کو کچلنے کا کام کر رہی ہے لیکن کانگریس جمہوریت کو بچانے کے لیے لڑے گی، اس لیے پارٹی آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اگلے ایک ماہ تک بلاک، ریاستی اور قومی سطح پر ’مہا ستیہ گرہ‘ کرے گی جس میں حکومت کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کا کام کیا جائے گا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت آئینی اداروں، جمہوریت کا قتل اور ڈرانے دھمکانے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔ اس بارے میں سوال کیا جائے تو سوال کرنے والوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ اس حکومت کی اس آمریت کے خلاف پارٹی ایک ماہ تک ملک بھر میں مہا ستیہ گرہ منعقد کرے گی، جس میں جمہوریت کو کمزور کرنے والی حکومت کی پالیسیوں کو ہر گھر تک لے جانے کا کام کیا جائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس کو اڈانی کے نام وقف کر دیا۔ پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ سورت کی عدالت اس وقت سرگرم ہوگئی جب اپوزیشن نے حکومت سے اڈانی کیس کے بارے میں سوالات پوچھے اور مطالبہ کیا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی-جے پی سی اس گھپلے کی تحقیقات کرے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جے پی سی کے مطالبے کو لے کر پریس کانفرنس کی تو 24 گھنٹے کے اندر سورت کی عدالت کا فیصلہ ان کے خلاف آگیا۔ راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا اور غلط فیصلے کی وجہ سے ان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ انتقام کے جذبے سے کام لینے والی حکومت یہیں نہیں رکی اور انہیں بنگلہ خالی کرنے کو بھی کہا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے انہیں اگلے دن بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دے دیا اور آج گاندھی نے سکریٹریٹ کو اس نوٹس کا جواب دے دیا۔

کانگریس قائدین نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے پارٹی اور اس کے قائدین کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بی جے پی حکومت کانگریس قائدین کے خلاف اس طرح کے ہتھکنڈے لگاتار اپنا رہی ہے لیکن اس حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کے ستیہ گرہ کرنے کا عزم تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور ایک ماہ تک پورے ملک میں اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اس پروگرام کو بلاک ہیڈ کوارٹر سے ریاستی ہیڈکوارٹر تک منعقد کرے گی۔ ان پروگراموں میں پارٹی کو نہ صرف کانگریس کارکنوں سے بلکہ عام لوگوں سے بھی حمایت حاصل رہی ہے اور اب سنکلپ ستیہ گرہ کو بھی لوگوں کی وہی حمایت مل رہی ہے_

وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں پارٹی ملک بھر میں اس تحریک کو چلائے گی۔ اسی سلسلے میں آج شام لال قلعہ سے مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا جس میں سماج کے مختلف طبقوں کے لوگ حصہ لیں گے۔ یہ پروگرام بلاک، ریاستی اور قومی سطح پر ہوگا۔ کانگریس کمیٹی بلاک سطح تک پریس کانفرنس کرے گی اور حکومت کی بدعنوان پالیسیوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ڈویڑن یا بلاک سطح پر ستیہ گرہ منعقد کیا جائے گا جس میں بی جے پی کی انتقامی سیاست کی مخالفت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 3 اپریل کے بعد یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی پوسٹ کارڈ مہم شروع کریں گے جس میں وزیر اعظم سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ اپریل کے دوسرے ہفتے سے مہا ستیہ گرہ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے آپریشن کے لیے ہر ریاست میں وار روم بنائے جائیں گے اور وار روم سے ریاستی اور قومی سطح پر ان پروگراموں کی نگرانی کی جائے گی۔ یہ پروگرام تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا اور مہا ستیہ گرہ کے دوران بھی اڈانی کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.