صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈاکٹر ریحان انصاری کی رحلت پر تعزیتی نشست

1,525

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) معروف صحافی ، خطاط ، آرٹسٹ ، فیض نستعلیق کے خالق اور کامیاب طبیب ڈاکٹر محمد ریحان انصاری کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی جمعرات ، ۱۷؍ جنوری ، شام سات بجے، اردو بسیرا ہال ، رئیس ہائی اینڈ جونیئر کالج ، بھیونڈی میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ادارہ ہفت روزہ ’صبح و شام‘ کی جانب سے منعقدہ اس تعزیتی نشست میں مولانا ابوظفر حسان ندوی ازہری ، مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی ، ایڈوکیٹ یٰسین مومن ، محمد رفیع انصاری ، ملک احمد مومن ، ڈاکٹر عبدالسلام انصاری ، ضیاء الرحمن انصاری ، قطب الدین شاہد اور ڈاکٹر عبدالحفیظ انصاری اپنے خیالات و احساسات کا اظہار کریں گے ۔ اس سلسلے میں ہفت روزہ’صبح و شام‘ کے مالک و مدیر عبدالجلیل انصاری نے اہالیانِ بھیونڈی سے درخواست کی ہے کہ اس اعلان کو ہی دعوت نامہ تصور کریں اوراس تعزیتی نشست میں شریک ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.