صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر اعلی کا آج اتوار رائے گڑھ کا دورہ ، متاثرین میں امداد کی تقسیم

237,395

ممبئی:وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اتوار کو رائے گڑھ ضلع کے دورے پر جائیں گے اپنے اس دورے میں  چول ، بورلی ، مروڈ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ طوفان سے متاثرہ افراد کو امدادی سامان اور امدادتقسیم کریں گے۔ صبح ۱۰بجے وزیر اعلی مانڈوا جیٹی اس کے بعد وہ چول جائیں گے اور اپا صاحب دھرماادھیکاری سے ملاقات کریں گے۔ چول میں صبح ۱۱بجے گھروں اور فصلوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے ہاتھوں امداد ، شمسی لالٹین اور دیگر سامان تقسیم کیا جائے گا۔

وزیر اعلی دوپہر ۱۲ بجے بورلی اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے مروڈ پہنچیں گے۔ دونوں مقامات پر ہونے والے نقصان کا معائنہ کرکے امداد تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس بھی  مروڈ میں ہوگی۔ وزیر اعلی مانڈوا جیٹی سے سہ پہر ۳؍ بجے کشتی کے ذریعہ ممبئی روانہ ہوں گے۔

اس سے قبل وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے۵؍ جون کو ہونے والے نقصان کا معائنہ کرنے کے لئے علی باغ کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت ، وزیر اعلی نے فوری طور پر طوفان سے متاثرہ  علاقے کے لئے ۱۰۰ ؍ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

طوفان کی وجہ سے جن خاندانوں کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے ، انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔ نامکمل مکانات کو جزوی (کم از کم ۱۵ فیصد) نقصان پہنچنے والے خاندانوں کو۱۵؍ ہزار روپئے ملیں گے۔ تباہ شدہ جھونپڑی کے لئے۱۵؍ ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ کپڑوں اور برتنوں کے لئے جن خاندانوں کے مکانات مکمل طور پر منہدم ہوچکے ہیں ان خاندانوں کو ۱۰؍ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

۷۵؍ فیصد کے اندر متاثرہ دکانوں کے مالکان اور ٹپری والوں کو زیادہ سے زیادہ ۱۰؍ ہزارروپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ زراعت  کا زیادہ سے زیادہ نقصان ہونے پر ۵۰؍ ہزار روپے فی ہیکٹرمدد کی جائے گی ۔ متاثرین کا پنچنامہ مکمل ہونے کے بعد متاثرین کی فہرست تیار کی جائے گی اور انہیں ان کے بینک اکائونٹ میں امداد کی رقم ادا کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.