صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب کی جانب سے ضلعی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

1,258

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) اتوار ۱۰؍ مارچ  ۲۰۱۹ کو پرشرام ٹاورے اسٹیڈیم میں بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب (بی ڈی سی سی) کی جانب سے ضلعی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بھیونڈی ، نالا سوپارا ، ویرار ، واڑہ ، شاہپور ، تھانہ ، ایرولی ،وسئی اور بھایندر کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سپریم ہاسپٹل کی ڈاکٹر سپریا ارواریا کے ہاتھوں ہوا ۔ اس موقعے پر بی ڈی سی سی کے سرپرست ڈاکٹر ابو طالب انصاری اور ٹیم کے صدر ڈاکٹر علی احمد انصاری بھی موجود تھے ۔

فا ئنل مقابلہ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب (بی ڈی سی سی) اور بھیونڈی میڈیکل پرکٹشنرس اسو سی ایشن(بی ایم پی اے) کی ٹیم کے مابین ہوا۔ بی ایم پی اے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بی ڈی سی سی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ چار اوورس میں ۴۱؍ رن بنائے جس کے جواب میںبی ایم پی اے کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورس میں ۴۱؍ رن  بناکر میچ کو ٹائی کر دیا۔ ٹائی ہونے کے بعد بال آئوٹ رول کے مطابق دونوں ٹیموں نے تین ۔ تین بال ڈالے ۔ یہاں بھی میچ ٹائی رہا۔پھر آرگنا ئزنگ کمیٹی ،دونوں ٹیموں کے کیپٹن اور امپائر کے متفقہ فیصلے سے ٹاس کیا گیا ۔ ٹاس کے ذریعے بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا ۔ اس طرح بی ڈی سی سی نے ڈاکٹرس ٹرافی پر قبضہ کر لیا ۔ بی ڈی سی سی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ بی ایم پی اے ٹیم کے کھلاڑی ڈاکٹر اشوک سنگھ کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا انعام ، اسی ٹیم کے ڈاکٹر بھومیش پوار کو بہترین بیٹس مین کا انعام اور بی ڈی سی سی کے کھلاڑی ڈاکٹر عبدالعزیز نثار احمد کو بہترین بالر کے انعام سے نوازا گیا ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب کرکٹ مقابلہ کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتا ہے ۔ سماج میں قابلِ قدر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس ، ادبا ، شعرا اور شہر کے دیگر کلاکاروں کوبھی اعزازات سے نو ازتا ہے ۔ اس سال تقسیمِ انعامات کے موقع پرجن لوگوں کو اعزاز دیا گیا ان میں شعبہ درس و تدریس میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے رئیس جونیئر کالج کے سابق وائس پرنسپل عبدالعزیز انصاری کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ کے علاوہ شہر کے مشہور و معروف ڈاکٹراسرار غلام محمد مومن ، ڈاکٹر حماد مومن (ڈی ایم کارڈیولوجسٹ) ، ڈاکٹر آصف انصاری (ایم ڈی یونانی) کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ دیگر مہمانان میں عبدالحسیب جامعی کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹرس اور شائقین نے موجود رہ کر مقابلہ کا لطف اٹھایا اور دادِ تحسین بلند کی ۔ ضلعی سطح کے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر شکیل شیخ ، ڈاکٹر امیراللہ اور محمد شاہد مومن نے اہم رول ادا کیا ۔ ڈاکٹر ابوطالب انصاری نے ٹورنا منٹ میں شریک تمام پلیرس کو مبارک باد پیش کی اور مہمانان اور شائقین کا  شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.