صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پرکارروائی کیلئے میونسپل ملازمین کو ایڈیشنل کمشنر کی ہدایت

631

اورنگآباد : (جمیل شیخ) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر شکنجہ کسنے کے لئے میونسپل ملازمین کو تیار رہنے کی ہدایت کار گزار ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈی پی کلکرنی نے آج منعقدہ میٹنگ کے دوران دی ۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے سرکاری مشنری مستعد ہوچکی ہے ۔ سبھی سرکاری دفاتر کے اعلی افسران ان کے ماتحتین کو اس الیکشن کے لئے دی گئی ذمہ داریوں سے متعلق انھیں واقف کروانے ا وران کی رہنمائی کے لئے میٹنگس لے رہے ہیں اس ضمن میں آج سبھی وارڈ آفیسر س وارڈ انجینئرس اور غیر قانونی قبضہ جات ہٹائو دستے کے افسران کی ایک میٹنگ کارگزار ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈی پی کلکرنی نے طلب کی اس میٹنگ میں ایس ڈی ایم بانا پورے کارگزار ڈی ایم سی کارگزار ڈی ایم سی مہاویر پاٹنی غیر قانونی قبضہ جات ہٹائو دستے کے انچارج اے بی دیشمکھ سبھی وارڈ آفیسرس واور وارڈ انجینئر شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ان افسران کوی ہدہایت دی گئی کہ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوتے ہی شہر کے مختلف راستوں اور چوراہوں پر لگائے گئے تمام سیاسی پارٹیو ںکے ہورڈنگس بینرس اور دیگر تشہیری بورڈس ہٹا دیئے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.