صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بابا بنگالی کا آشیرواد , بابری مسجد شہادت کے اقراری ملزم اور رام مندر بنانے والوں کے ساتھ

1,744

 

ورلڈ اردو نیوز بیورو

ممبئی : فی الحال ایودھیا کا معاملہ کافی گرم ہے اور سیاسی طور پر شیو سینا کے گرتے ہوئے گراف کو ادھو ٹھاکرے رام کے نام پر مستحکم کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ خبریں آرہی ہیں کہ ایودھیا بارود کی ڈھیر پر ہے ۔ کسی بھی وقت وہ کسی ٹائم بم کی طرح پھٹ جائے گا جس سے کسی بھی طرح کی خانہ جنگی سے انکار کرنا ممکن نظر نہیں آتا ۔

 

ایسے میں ہم مسلمانوں کے سامنے ایک ایسے چہرہ کو لانا چاہتے ہیں جو اپنے سیاسی مفاد اور آزاد میدان فسادات کے داغ دھونے کیلئے ان لوگوں سے ملنے انہیں اپنا آشیر واد دینے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرتا ، جو بابری مسجد شہادت کے اقراری ملزم اور رام مندر بنانے والے ہیں ۔

اگر اب بھی آپ کی سمجھ میں نہیں آیا تو بتادوں کہ ہم بات کررہے ہیں توڑوئے ناگپاڑہ ، نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار بابا بنگالی یعنی معین اشرف کی ۔ زیادہ کچھ لکھنے سے بہتر ہے کہ سنجے راؤت کے ویڈیو کی لنک پر جاکر اس ویڈیو کو دیکھیں کہ سنجے راؤت کے مسلم دشمن اور بابری مسجد کی شہادت کے اقراری مجرمانہ بیان دیتے وقت ان کے ساتھ کون کھڑا ہے ۔

اگر آپ نہیں پہچان سکتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ ہے شیو سینا کاؤنسلر اور ممبئی میونسپل کارپوریشن میں مارکیٹ اینڈ گارڈیننگ کمیٹی کا چیئر مین یشونت جادھو ، اور اب تصویر دیکھیں جس میں بابا بنگالی معین اشرف اسکے مارکیٹ اینڈ گارڈیننگ کمیٹی کے چیئر مین بننے پر اس کو اپنا آشیر واد دینے اس کے دفتر پہنچے تھے ۔

تصویریں سچ بولتی ہیں آپ کو یاد ہوگا پرنب مکھرجی جب آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر جانے کی تیاری میں تھے تو ان کی بیٹی نے کہا تھا کہ ’آپ کی باتیں لوگ بھول جائیں گے لیکن تصویریں یاد رہیں گی‘ ۔ بابا بنگالی کی یہ تصویر بھی محفوظ ہو گئی ہے ۔

بابا بنگالی کی بہت سی تصویریں ہمارے پاس محفوظ ہیں جو وقت بہ وقت عوام کے سامنے پیش کی جاتی رہیں گی ۔ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام جانیں کہ جس کو انہوں نے مذہبی ٹھیکیداری دی ہے وہ کیا کیا کرتا رہا ہے اور کیا کررہا ہے ۔

بابا بنگالی توڑوئے ناگپاڑہ معین اشرف نے بابری مسجد شہادت کے اقراری ملزم کو اپنا آشیر واد دیا اور اس تصویر کو ان کے جاہل انپڑھ اور گنوار مریدوں نے اردو اخباروں میں شائع بھی کروایا ۔ واضح ہو کہ اردو اخباروں کا ضمیر اتنا مردہ ہو گیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غلط کاریوں پر کوئی نوٹس نہیں لیتے ۔

بابا بنگالی کا جس بلال مسجد پر قبضہ ہے اس کے وضو خانہ والے حوض میں سوئمنگ پول کی طرح خواتین و مرد ایک ساتھ موج مستی کررہے تھے لیکن اردو اخباروں کو سانپ سونگھ گیا ، وہ کچھ نہیں بولے ۔ انجمن اسلام کی زمین پر بابا بنگالی نے قبضہ کررکھا ہے اور اسے پوری طرح ہڑپنے کی فراق میں ہے ورلڈ اردو نیوز اور بامبے لیکس نے اسے اٹھایا لیکن ضمیر نہیں جاگا تو اردو اخبارات کا جبکہ یہی اردو اخبارات بی جے پی اور آر ایس ایس کو گالیاں دے دے کر مسلمانوں سے خوب داد و تحسین بٹورتے ہیں ۔ اسے آپ کیا کہیں گے ؟ یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے ۔

الیکشن کا موقعہ آنے دیجئے یہ پیسوں کی خاطر بی جے پی اور شیو سینا سے موٹی رقمیں لے کر ان کے حق میں خبریں شائع کریں گے ۔ اتنا برا رویہ تو بازار حسن میں بیٹھی اپنے جسم اور عفت و عصمت کا سودا کرنے والی طوائفوں کا بھی نہیں ہوتا ۔ اسے بھی کسی وقت اللہ کا خوف آجاتا ہوگا اور وہ دہل جاتی ہوگی لیکن یہ اردو اخبارات کے مالکان و مدیر اتنے چاپلوس اور دولت کی ہوس میں اتنے بے ضمیر ہیں کہ اس کی مثال ملنی مشکل ہے ۔بہر حال آپ ویڈو کے لنک پر جاکر ویڈیو دیکھیں اور اس تصویر کو دیکھیں کہ جسے آپ نے اپنے سروں پر بٹھا رکھا ہے وہ کس قماش کا انسان ہے ۔ اردو اخبارات تو آر ایس ایس بی جے پی کے نام پر مسلمانوں کو ضرور ورغلائیں گے لیکن وہ مسلمانوں میں چھپی کالی بھیڑوں کو طشت از بام نہیں کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.