صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جالنہ ضلع کے گوندیا پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر انیل پرجنے نے ریوالور سے گولی چلاکرخود کشی کرلی

669

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):امبڑ تعلقہ کے گوندیا پولس اسٹیشن میں برسر کار اسسٹنٹ پولس انسپکٹر انیل پرجنے نے گذشتہ صبح اپنے ہی گھر میں خود کی سرور ریوالور سے گولی چلاکر جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق پڑجنے نے بیڑ ضلع کے تھالاپوری گائوں کے ساکن تھے اور دو سال قبل اورنگ آباد شہر کے والوج پولس اسٹیشن سے ان کا تبادلہ امبڑ تعلقہ کے گوندیا پولس اسٹیشن میں کیاگیا تھا۔گذشتہ صبح انہوں نے اپنے ریوالور سے خود پر گولیاں چلا لی۔خود کشی کرنے کا یہ بڑا فیصلہ انہوں نے کیوں کیا اس کی کیا وجوہات ہیں یہ ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ اس معاملہ کی اطلاع ملتے ہی اورنگ آباد کے پولس انسپکٹر جنرل پرکاش مورتیال پولس سپرنٹنڈنٹ ایس چیتنیا کے ساتھ پولس کے دیگر اعلی افسران گوندیا روانہ ہوئے ۔پرجنے کی موت کی خبر ملتے ہی ان کے آبائی دیہات میں غم کا ماحول ہے ان کے دوست اور رشتہ دار گوندیا پہنچ چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.