صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دہشت گردانہ حملے میںقربان سی آر پی ایف جوانوں کوایم آئی ایم سمیت دیگر تنظیموں کا خراج عقیدت

1,228

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) جموں کشمیر کے پلوامہ مقام پرسی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے وحشیانہ حملہ میں جانباز۴۲ جوان قربان ہوچکے ہیں پورا ملک ان جوانوں کی قربانی پر سوگوار ہے جگہ جگہ اس حملہ کی مذمت ہورہی ہے اور دہشت گردی کو شہ دینے والے پاکستان کے خلاف غم وغصہ پایا جارہا ہے شہر میں بھی مختلف مقامات پر لوگوں نے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی اور پاکستان کا پرچم نذرآتش کیا اسی طرح مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بھی شاہ گنج گاندھی پتلا کے قریب حملہ میں قربان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طاقت سے جوانوں پر حملہ ہوا ہے اس سے کئی گنا طاقت ور حملہ ذمہ داروں پر کیا جائے ۔

اس موقع پر ہندوستان زندہ باد ، پاکستان مردہ آباد آتنک واد مردہ باد کے نعروں سے گاندھی پتلا علاقہ گونج اٹھا ۔ اس پروگرام میں سبھی مذاہب کے لوگ شامل ہوئے تھے ۔ ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے کہا کہ ملک پر بری نظر ڈالنے والے کو ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے اگر پاکستان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ ہمارے جاں باز سپاہیوں کو یوں ہی قتل کرتا رہے گا تو ہم بلا لحاظ مذہب وملت ایک طاقت بن کر کھڑے رہیں گے اور ملک پر بری نظر ڈالنے والوں کو پوری طاقت سے جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ یہاں پلوامہ حملہ میں قربان سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہم جمع ہوئے ہیں ۔ ہم ملک کی سرکار سے امید کرتے ہیں کہ ہمارے جاں باز سپاہیوں اور ہمارے ملک پر جتنا طاقتور حملہ ہوا اس سے کئی گنا زیادہ طاقتور حملہ ان پر کرکے انہیں سبق سکھایا جائے ۔

یہ بتایا جائے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔ امتیاز جلیل نے کہا ملک کے باشندوں کو چاہئے کہ ہم سب مل کر ایک طاقت بن کر کھڑے رہیں اور دشمنوں کو یہ بتادیں کہ ہم متحد ہیں اگر ہمارا دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ ملک کمزور ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے توہم یہ دعویٰ کے ساتھ کہتے ہیں کہ جب ہمارے ملک پر بات آئے گی تو ہم سب ایک ساتھ مل کر ملک کی حفاطت کے لئے کھڑے رہیںگے ۔ اس موقع پر ایم آئی ایم رکن اسمبلی سید امتیاز جلیل کے علاوہ سینئر قائد ڈاکٹر عبدالغفار قادری ، اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری ، اتحاد گروپ قائد ناصر صدیقی ، ایم آئی ایم ضلع صدر عبدالسمیر ساجد بلڈر ، کوآپٹ ممبرابوالحسن ہاشمی ، کارپوریٹر عارف حسینی ، عبدالعظیم ، عبدالرفیق ، سلیم سہارا ، ڈاکٹر افضال ، فیروزخان ، یوتھ لیڈر محمد اسرار ، کے علاوہ تمام مجلسی کارپوریٹرس ، مجلسی اراکین و ذمہ داران موجود تھے ۔ اسی طرح بیگم پورہ علاقہ میں بھی سی آر پی ایف جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی نوجوانوں نے یہاں پاکستان کا قومی پرچم بھی نذر آتش کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.