صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بنگالی بابا کو ایک اور جھٹکا ، عدلیہ نے انجمن کی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کی

1,962

ممبئی : آزاد میدان فساد اور قتل کے ملزم زمین مافیا ، جعل ساز نام نہاد مذہبی شخصیت ، ناگپاڑہ کے باہو بلی شری معین اشرف عرف بابا بنگالی کو ایک بار پھر زور کا جھٹکا لگا ہے ۔ یہ جھٹکا بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے لگا ہے ۔ بابا بنگالی نے انجمن اسلام کی جس زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اس میں سنی مسلم قبرستان چھوٹا سونا پور ہے جس میں کانگریس کے مقامی ایم ایل اے امین پٹیل کے ذریعہ غیر قانونی تعمیر کے سلسلہ میں انجمن اسلام نے بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور انجمن کے حق میں عدلیہ نے عبوری حکم بھی جاری کیا تھا ۔ اسکے بعد امین پٹیل ایم ایل اے کانگریس کو غیر قانونی تعمیر کو روکنا پڑا تھا ۔

مذکورہ پٹیشن کچھ تکنیکی خامی کے باعث خارج ہو گیا تھا جس کو لے کر بابا بنگالی گینگ وقتی طور سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں تھا تاکہ بابا بنگالی کی بدکاریوں پر پردہ پڑا رہے ۔ لیکن اسی پٹیشن کو کورٹ نے کل ۲۲ ؍ فروری کو سماعت کیلئے دوبارہ منظور کرلیا ۔ عدالت کی اس کارروائی سے بابا بنگالی اور اس کے گرگے کے پیٹ میں زبردست مروڑ ہے وہ ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں لیکن کچھ کر بھی نہیں سکتے کہ یہ معاملہ کورٹ کا ہے ۔

واضح ہو کہ مارچ ۲۰۱۵ میں بنگالی بابا نے جھوٹے اور فرضی دستاویز کی مدد سے سنی مسلم قبرستان چھوٹا سونا پور کی جگہ پر اپنا قبضہ جمایا تھا اور اپنی فرضی کمیٹی قائم کی تھی جس کو انجمن اسلام نے وقف ٹریبونل میں پیش کیا تھا ۔ وقف ٹریبونل اس فرضی کمیٹی پر بھی روک لگا دی ہے ۔

امین پٹیل جو اس حلقہ کے ایم ایل اے ہیں انہوں نے اپنے فنڈ کا بیجا استعمال کرکے غیر قانونی تعمیر کا کام کرواتے ہوئے چاروں طرف سے انجمن کی ملکیت پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تھی ۔ یہ خبر جیسے ہی انمجن کے عہدیداروں کو ملی وہ حرکت میں آئے اور سارے ثبوتوں کے ساتھ بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور عدلیہ سے عبوری راحت لینے میں کامیابی حاصل کی جس کی وجہ سے ایم ایل اے امین پٹیل کو غیر قانونی کام روکنا پڑا ۔

مذکورہ پٹیشن کے سبب بابا بنگالی گینگ نے پوری ایڑی چوٹی کا زور لگادیا تھا تاکہ پٹیشن کسی بھی طرح خارج ہو جائے لیکن عدالت قانون اور شواہد کی بنیاد پر کام کرتا ہے وہ ایسے ڈھونگی بابائوں اور ان کے گرگوں کی کوششوں سے متاثر نہیں ہوتا ۔ بابا بنگالی گینگ نے اس پٹیشن کے بعد انجمن اسلام پر کئی طرح کے الزامات عائد کرکے عدلیہ کا ذہن پٹیشن سے ہٹانے کی کوشش کی مگر عدلیئہ نے ان کے بے بنیاد الزامات کو خارج کرتے ہوئے پٹیشن کو پھر سے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.