صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

16؍دسمبر کو تمام بی ایل او رائے دہی مراکز پر حاضر رہیں گے

1,228

ناندیڑ:(منتجب الدین) ووٹر لسٹ نظر ثانی کے جاری پروگرام کے تحت ناندیڑ ضلع کے تمام رائے دہی مراکز پر خصوصی مہم کے تحت ۱۶؍دسمبر بروز اتوار کو صبح ۹ تا شام ۵ بجے تک بی ایل او موجود رہیں گے۔ اس طرح کی اطلاع کلکٹر آفس کے الیکشن برانچ کی جانب سے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے یکم جنوری ۲۰۱۹ء کی اہلیت پر ووٹر لسٹ کی تیاری کا کام جاری ہے۔ ووٹر لسٹ نظر ثانی پروگرام کے تحت پچھلے دنوں نئے ناموں کے ادخال کے لئے فارم نمبر ۶‘ نام خارج کرنے کے لئے فارم نمبر ۷ اور درستی کے لئے فارم نمبر ۸ قبول کیئے گئے تھے۔آئندہ ماہ قطعی ووٹر لسٹ ۱۱؍جنوری ۲۰۱۹ء کو شائع کی جائے گی۔ ۱۶؍دسمبر کو بی ایل او کی جانب سے قبول کردہ اور نامنظور کردہ ووٹرس کے ناموں کی فہرست اُس دن بتائی جائے گی۔ اس تعلق سے کوئی اعتراضات آتے ہیں تو اُس پر مزید غور کیا جائے گا۔ معذور ووٹرس کے ناموں کی نشاندہی کی جائے گی۔ اُس دن مختلف منظور شدہ سیاسی پارٹیوں کے بی ایل اے بھی رائے دہی مراکز پر حاضری دیں گے۔  پارٹیوں کے بوتھ لیول ایجنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ۱۶؍دسمبر کو اپنے  متعلقہ رائے دہی مراکز پر حاضر رہ کر بی ایل او کا تعاون کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.