صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اردو کے معروف صحافی اختر کاظمی کی صحافتی خدمات کا اعتراف

مولانا ابوالکلام آزاد مالیاتی کارپوریشن نے توصیفی اعزاز سے سرفراز کیا

574

بھیونڈی : (عارف اگاسکر)اردو کے معروف سینئر صحافی اختر کاظمی کی ۳۵؍ سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کے زیراہتمام منعقدہ کل ہند مشاعرہ کے اسٹیج پر مولانا ابوالکلام آزاد مالیاتی کارپوریشن حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ممبئی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر شری اشیش شیلار کے ہاتھوں اختر کاظمی کو بطور توصیفی اعزازشال اور مومینٹو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین شری حیدر اعظم اور خواجہ غریب نواز درگاہ کمیٹی اجمیر کے رکن فاروق اعظم اور مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے اراکین و عہدیدارن موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.