صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ابو عاصم اعظمی کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے ملاقات ، چھوٹے اسکولوں کے مسائل پر گفتگو

48,347

ممبئی : عالمی وبا کورونا سے پیدا ہونے والے صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریاست میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور وہ اسکول فیس دینے سے بھی قاصر ہیں۔ اسکے ساتھ ہی چھوٹے اسکول اپنے اخراجات اور اساتذہ کی تنخواہ  دینے سے قاصر ہیں اس لئے ان اسکولوں کو رعایت اورسہولت دی جائے اور ان کا بجلی بل مئی تک معاف کیا جائے اس کے علاوہ اساتذہ کی تنخواہ اور فیس معافی کا مطالبہ سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے کیا ہے۔

آج منترالیہ کے سامنے وزیر موصوفہ کے بنگلہ پر ابوعاصم اعظمی ۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ اور کارپوریٹر رخسانہ صدیقی سائرہ فہد اعظمی نے ملاقات کر کے ورشا گائیکواڑ کو رواں سال میں ہونے والی دشواریوں سے بھی روشناس کروایا اورکہا کہ انٹر نیشنل اسکول کی فیس پانچ سے آٹھ لاکھ تک ہوتی ہے جبکہ چھوٹے اسکولوں میں سالانہ صرف تیس ہزاروپئے ہے اسلئے ان اسکولوں کا اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب اسکول کو کافی نقصان پہنچاہے اس لئے اس کے لئے بھی سرکاری مدد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی فیس معافی کاحکم وزار ت تعلیم نے دیا ہے لیکن یہ چھوٹے اسکولوں کے لئے مشکل  ہے اس لئے سرکار اسکول کے عملہ کو تنخواہ فراہم کریں ۔ ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن اور وبا کے سبب ڈیجیٹل تعلیم کوعام کیا گیا اور گھر پر آن لائن کلاس شروع کی گئی ہے غریب عوام کے پاس گھر میں کوئی بہتر موبائل نہیں ہے اس لئے دشواری پیش آرہی ہے اس لئے انہیں ٹیب فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل اسکول میں بی ایم سی بچوں کی تعلیم پر مدد کرتی ہے اسی طرز پر چھوٹے پرائیوٹ اسکولوں کو بھی امداد دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب اسکول کے اسباب کانقصان ہواہے اس میں الیکٹرانک سامان کےساتھ دیگر چیزیں شامل ہیں اس لئے اس کی مرمت کے لئے بھی اسے مدد دی جا ئے ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مارچ سے مئی تک لاک ڈاؤن میں بجلی بل بھی بقایا ہے اس لئے ان پربجلی بل کے بقایا کے لئے دباؤڈالا جارہا ہے۔

ایسے میں سرکار چھوٹے اسکولوں کی بقا کے لئے کوئی درمیانہ راستہ نکال کران کی امداد کرے تاکہ اسکول انتظامیہ  بچوں اور سرپرستوں کو راحت ملے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آن لائن تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لئے آن لائن تعلیم کے نظام اوقات میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ ابوعاصم اعظمی نے میمورنڈم بھی دیا اور ان مطالبات پر غور کر کے فوری طور اسے منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ورشا گائیکواڑ کوبتایا گیا کہ ایک ہی کنبہ میں جس گھر میں تین بچے زیر تعلیم ہیں ایسے میں سب کہاں سے موبائل فون کا انتظام کر سکتے ہیں توایسے بچوں کیلئے بھی ضروری انتظا م کرنے کی ورشا گائیکواڑ نے ہدایت دی وفد کی باتیں سننے کے بعد ورشا گائیکواڑ نے یقین دلایا کہ جو بھی مطالبات ہیں ان پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ورشا گائیکواڑ نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ شواجی نگر گوونڈی کی تمام اسکولوں کا دورہ کر کے میٹنگ لیں گی ساتھ ہی یہاں کی ٹیچر اور والدین کی مشترکہ میٹنگ میں بھی حصہ لے کر ضروری ہدایات جاری کریں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.