صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عبدالعزیز انصاری سر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

1,162

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) رئیس جونیر کالج، بھیونڈی کے سابق وائس پرنسپل اور وائی سی ایم او یو رئیس اسٹڈی سینٹرکے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری سر کو ان کی ۳۰ ؍ برسوں کو محیط تعلیمی ، سماجی ، ادبی ، صحافتی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف میں بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب بی ڈی سی سی کی جانب سے منعقدہ شان دار جلسۂ تقسیمِ انعامات کے موقع پرپرشو رام ٹاورے اسٹیڈیم (دھوبی تالاب اسٹیڈیم) ، بھیونڈی میں ڈاکٹر ابوطالب انصاری (سرپرست کرکٹ کلب) کے دستِ مبارک سے ’لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ۔

ملحوظ رہے کہ اس دوران عبدالعزیز سر نے اردو زبان کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہندی اور اردوکے باہمی رشتے کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس موقع پرکے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے چیرمین محمد شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، سپر وائزرس اسرار پٹھان ، محمود برکتی ، فیروز الدین شیخ ، جملہ اسٹاف اور دوست احباب نے مسرت کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.