صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تاوان کے لئے اغواء کرکے۱۰؍سالہ لڑکے کا قتل معاملہ

 ضلع عدالت نے مجرمین کو عمر قید اورڈھائی لاکھ روپئے جرمانہ کی سزادی

1,477

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)۵ کروڑروپئے کی فروطی کے لئے ۱۰؍سالہ لڑکے کو اغواء کرنے اور اسے قتل کرنے کے جرم میں آج ضلع عدالت نے دوملزمین کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپئے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیامجرموں کے نام ابھیلاش موہن پورکر اور شام مگرے ہیں جنہو ںنے قتل کی اس واردات کو انجام دیا ہے۔ یہ اطلاع آج ایک پریس کانفرنس میں پولس کمشنر چرنجیوی پرساد نے دی۔قتل کے اس مقدمے کی سنوائی کے دوران سرکاری وکیل اجئے مسر نے دونوں مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا بتایا جاتا ہے کہ اس معاملہ کی جانچ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کافی اہم ثابت ہوئے ہیں۔ فوٹیج کے مطابق لال رنگ کی کھلی اسپورٹس کار کے ذریعہ وردھن کو تلک نگر سے اغواء کرکے دولت آباد گھاٹ لیجایا گیا تھا جہاں اس کے گلے میں رومال ڈال کر اس کا گلہ گھونٹ دیا گیا اور کار کی ڈگی میں رکھ کر اسے واپس شریے نگر لاکر ایک نالہ میں وردھن کی لاش پھینک دی گئی تھی۔ تلک نگر سے وردھن پور گھاٹ کی جانب لیجاتے ہوئے سی سی ٹی وی میں دونوں مجرمین اور وردھن کار میں دکھائی دئے۔ لیکن واپس آنے پر اس کار میں صرف دونوں مجرمین ہی دکھائی دئے۔

اس تکنیکی ثبوت کی بناء پر یہ ثابت  ہوا کہ مجرمین نے وردھن کا اغواء کیا اور واپس لوٹنے پر وردھن ان کے ساتھ نہیں تھا۔فروطی وصولی کے لئے لکھی گئی چھٹی سے مجرمین کا سراغ لگا۔پانچ کروڑ روپئے  پونہ روڈ پر واقع اسمائیل اسٹون دھابے پر پہنچانے کے لئے کہا گیا تھا او ریہ چھٹی مجرم ابھیلاش نے وردھن کے گھر میں پھینکی تھی اسوقت سوسائٹی کے ساکن اسسٹنٹ پولس انسپکٹر لکشمی کانت کھڑکے ،چندر کانت کھندارے شانتی لال باروال ،کو ابھیلاش اور شام مگرے پر شبہ بھی ہوا تھا انھوں نے فوراً اس کی اطلاع جواہر نگر پولس اسٹیشن کو بھی دی تھی ۔انسپکٹرکھڑکے نے ابھیلاش سیجب وردھن کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تھی تو اس نے گول مول جواب دئے تھے۔ لیکن کچھ ہی دیر میں جواہر نگر پولس کی مدد سے ابھیلاش اور شام مگرے کو حراست میں لے کر تھانے لایاگیا اور پولس نے اپنے طور طریقے بتائے تو دونوں مجرمین نے جرم کا اقرار کیااور بتایا کہ وردھن کو دولت آباد گھاٹ لے جاکر رومال کے ذریعے اس کا گلہ گھونٹا گیا اور بعد ازاں اس کی لاش شریہ نگر نالے میں لاکر پھینک دی گئی تھی۔ اس پریس کانفرنس میں پولس کمشنر چرنجیوی پرساد کے علاوہ انسپکٹر منیش کلیان ،اے ٹی ایس کے آدھاش آنو،سرکاری وکیل ایڈوکیٹ اجئے مسراور مہلوک وردھن گھوڑے کی ماں موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.