صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کی ایک جاب فیئر کرانے والی زکٰوۃ خور این جی او مسلم لڑکیوں کا ڈیٹا غیروں کو بیچ دیتی

54,002

ممبئی : یہ بات کتنی گھناؤنی ہے جس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا ہے کیونکہ ممبئی کی ایک زکٰوۃ خور این جی او پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ جاب فیئر کرانے کے بہانے جو ڈیٹا جمع ہوتا ہے اسے بیچ دیا کرتی ہے لیکن اب یہ الزام مزید شدید ہوگیا ہے کہ وہ مسلم لڑکیوں کا ڈیٹا بھی غیروں کو بیچ دیتی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر ہندوتوا وادی طاقتیں مسلم لڑکیوں کو اپنا شکار بناتے ہیں ۔مسلم لڑکیوں کی غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ شادی کے ہزاروں قصے اب اردو قارئین کی نظروں سے گذرنے لگے ہیں لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آخر مسلم لڑکیوں تک غیر مسلم لڑکوں کی رسائی کیسے ہوتی ہے ۔اس ضمن میں ممبئی کی ایک زکٰوۃ خور تنظیم جو پروفیشنلس کو اپنے دام میں گرفتار کرنے کی ماہر بن چکی ہے اس کے بارے میں خلاصہ ہوا ہے کہ وہ پورے ملک میں مسلم لڑکیوں کا ڈیٹا جمع کرکے اسے غیروں کو بیچ دیتی ہے جس کا ہندتوا وادی طاقتیں فائدہ اٹھاتی ہیں اور وہ مجبور و بے کس مسلم لڑکیوں کو آسانی کے ساتھ اپنے جال میں گرفتار کر لیتی ہیں ۔لکھنئو کے ایک شخص نے جو اس زکٰوۃ خور این جی او کے ساتھ وابستہ رہا اور کئی جاب فیئر منعقد کرتا رہااس کا کہنا ہے کہ "جاب فیئر جیسے ہی ختم ہوتا ہے اس این جی او کے لوگ ڈیٹا فیڈ کرنے پر لگ جاتے ہیں اور پھر وہ ڈیٹا کہاں کہاں جاتا ہے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔چونکہ یہ این جی او خصوصاً مسلم لڑکے لڑکیوں کا ڈیٹا جمع کرتے ہیں اس لئے مخصوص لوگ اس کے خریدار ہوتے ہیں ۔لیکن اب جبکہ مسلم لڑکیوں کی غیروں کے ساتھ شادی بیاہ اور ان کو پھنسانے کی بات سامنے آرہی ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ واحد این جی او ہے جو مسلم پروفیشنل بچیوں کا ڈیٹا غیروں کو بیچ دیتی ہے اور پھر وہ لوگ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.