صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند اکولہ کے زیر اہتمام خوشگوار ازدواجی زندگی عنوان پر یک روزہ ورکشاپ

2,161

اکولہ : شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی اکولہ کے زیر اہتمام خوشگوار ازدواجی زندگی عنوان پر یک روزہ ورکشاپ مؤرخہ 12اگست بروز اتوار کو عبدالحق فنکشن ہال فردوس کالونی میں منعقد ہوا۔اس ورکشاپ میں صرف شادی شدہ جوڑوں کو شرکت کی اجازت تھی الحمد للّٰہ 150 شادی شدہ جوڑوں نے شرکت کی۔ جناب صدیق قریشی صاحب ممبئی ٬جناب پروفیسر جاوید صاحب ممبئی۔مولانا طفیل ندوی صاحب اکولہ ودیگر ذمہ داران نے شرکاء کی رہنمائی کی۔الحمدللہ ورکشاپ مجموعی اعتبار سے کامیاب رہا۔ شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بہت ہی مثبت باتوں کو پیش کیا۔۔ ایک بہن کے تحریری تاثر نے  رونگھٹے کھڑے کر دیے۔۔ اس نے تحریر کیا کہ میں نے مایوسی میں خودکشی کا ارادہ کرلیا تھا۔۔ لیکن اس ورکشاپ نے میری آنکھیں کھول دی میں جماعت اسلامی کی مشکور ہوں کہ اس نے اس ورکشاپ کا انعقادکیا۔۔اب میں اپنےاندر ایک بڑی تبدیلی محسوس کررہی ہوں۔ ورکشاپ کے آخر میں کچھ فیملیز کی کونسلنگ کا نظم بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.