صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نیلامی کی دہانے  پر پہنچا اردو ٹائمز ، تباہی کی ذمیدار ،چچی چوتھی پاس اور بھتیجہ امتیاز

1,666

 

ورلڈ اردو نیوز ڈیسک

ممبئی : مسلمانوں کی نمائندگی اور رہنمائی کے جھوٹے دعوے کرنے والا اردو ٹائمز اخبار اب نیلامی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے -مسلمان اور اردو عوام بھی یہ مان چکی ہے کہ قوم کا ڈھونگ رچ کر جم کر ملائی کھانے والے بھتیجہ امتیاز اور قمرالنساء سعید عرف چچی چوتھی پاس ہی اسکی ذمیدار ہیں –

ممبئی ہائی کورٹ کے جج کاتھا والا نے اپنے تازہ آرڈر میں کہا ہے کہ قمرالنساء سعید عرف چچی چوتھی پاس بھتیجہ امتیاز اور خالد کو  6,31,25,000 روپئے ادا کریں اور اسکے لئے انھیں 14 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے- اگر قمرالنساء سعید عرف چچی چوتھی پاس یہ رقم ادا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں تو کورٹ  اردو ٹائمز اور معاملے سے جڑی جائیداد نیلام کریگی جس میں فدا ہاؤس جہاں اردو ٹائمز کا دفتر ہے وہ آفس اور اردو ٹائمز اخبار ٹائٹل کے ساتھ ساتھ کئ پراپرٹی   شامل ہے – اس آرڈر کے بعد قمرالنساء سعید عرف چچی چوتھی پاس بہت صدمے میں ہیں – کیونکہ اس نیلامی کے بعد  وہ بیروزگار ہوجائینگی اورانھیں کہیں نہ کہیں ڈیسک رپورٹنگ کی نوکری کرنی پڑسکتی ہے –

وہیں اس آرڈر کے بعد سے ہی اردو ٹائمز کے ملازم بہت پریشان ہیں کیونکہ انکی 4 مہینے کی تنخواہ ابتک نہیں دی گئی ہے اور اس آرڈر نے انکے لئے ایک اور مصیبت کھڑی کر دی ہے –

Leave A Reply

Your email address will not be published.