صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آئیڈیل ریلیف ونگ مہاراشٹر آئی آر ڈبلیو کے رضاکاروں کا ایک دستہ ممبئی سے کیرالہ سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کے لیے روانہ ہوا ۔ 

4,165

 


آج دوپہر میں آئیڈیل ریلیف ونگ آئی آر ڈبلیو مہاراشٹر کے 11 رضاکار (والنٹیئرس) ،  محمد عمرخان اسٹیٹ کوآرڈینیٹر و مظہر فاروق سکریٹری  شعبۂ خدمت خلق جماعت اسلامی مہاراشٹر کے ساتھ کیرالا کے سیلاب متاثرین کی مدد و راحت کے لیے نیتراوتی ایکسپریس ممبئی سے کیرالا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں ۔

ان رضاکاروں میں 2 ڈاکٹرس ، ایم ایس ڈبلیو سوشل ورکرز اور ڈزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت یافتہ نوجوان شامل ہیں ۔
آئی آر ڈبلیو کے یہ رضاکار کیرالا پہنچ کر  جماعت اسلامی ہند اور آئی آر ڈبلیو کیرالا کے تعاون سے راحت رسانی کے کام انجام دیں گے ۔ مہاراشٹر سے دوسرا گروپ بھی کیرالا کے لیے جلد ہی روانہ کیا جائے گا ۔
تھانے ریلوے اسٹیشن پر صابر بیگ امیر مقامی تھانے ، برادر عفیف آسرے سیکریٹری ایس آئی او تھانے و برادر ملک عبدالسلام نے ان نوجوانوں کا استقبال کیا اور دعاؤں و نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کہا ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.