بھیونڈی میں پانی کے تنازع کے سبب نوجوان کا قتل
بھیونڈی:(عارِف اگاسکر)بھیونڈی کے پمپل گھر میں رہائش پذیرتوثیق محمد رحیم خان(عمر ۳۰سال)نوجوان نے پانی کے نل کا پائپ نکال کر سروس سینٹر کی ٹنکی میں دال دیا۔ جس کے سبب گھریلو پانی سپلائی متاثر ہوئی جس سے بر ہم ہو کر اس کے پڑوسی لو کیش پر جا پتی نے بڑی بے رحمی سے لاتوں گھو نسوں سےپیٹنا شروع کیا ۔ اس حملہ کی تاب نہ لاکر توثیق خان بے ہو ش ہو گیا ۔ جسے علاج کے لیے نجی اسپتال لے جا یا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت ہو گئی ۔ اطلاع کے مطابق متذکرہ علاقہ میں رہائش پذیرو ثیق خان نے وہاں پر مو جود چال کے مکینوں کے لیے بنائے گئے نل سے پائپ نکال کر سر وس سینٹر کی ٹنکی میںپانی چھوڑ دیا ۔ جس کے سبب مذکورہ چال میں رہنےوالے شہریوں کی پانی سپلائی متاثر ہو نے سے چال والےپریشان ہو گئے ۔ توثیق کی اس حرکت سے بر ہم ہو کر لو کیش پر جا پتی(عمر ۲۸سال) نامی نو جوان نے مغلظات بکتے ہوئے اسےلاتوں گھونسوں اور ڈنڈے سے پیٹنا شروع کیا ۔ اس مارپیٹ کے دوران توثیق کے سر پر گہرا زخم آنے سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے بے ہو شی کی حالت میں علاج کے لیے ایک نجی اسپتال میں لے جا یا گیالیکن دوران علاج اس کی موت ہو گئی ۔ اس سلسلے میں کون گائوں پولیس اسٹیشن میں لو کیش پر جا پتی کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس بڑی شدت سے مفرور لوکیش پر جاپتی کو تلاش کر رہی ہے ۔