صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مسلم لڑکیوں کی شادی کی عمر کیا ہے ؟ سپریم کورٹ غور کریگا

36,698

نئی دہلی : سپریم کور ٹ مسلم لڑکیوں کی شادی کی عمر کے معاملے پر غور کرے گا ۔ مسلم پرسنل لا لڑکی کی بلوغت یعنی 15 سال کی عمر کے بعد شادی کی اجازت دیتا ہے ۔ سپریم کورٹ نے ہادیہ اکھیلا اور صفین جہاں کے معاملے میں اپنے 2018 ء کے فیصلے میں کہا تھا کہ صحیح مسلم شادی کے لئے بلوغت کا حصول ایک شرط ہے ۔

یہ قانونی معاملہ الہ آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کے بعد پیدا ہوا ہے ۔ ہائیکورٹ نے 16 سالہ مسلم لڑکی کی شادی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے ناری نکیتن بھیج دیا تھا ۔ سپریم کورٹ اس بات کابھی جائزہ لے گا کہ اگر مسلم پرسنل لا اور پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون میں تصادم ہوا تو کیا ہوگا ؟ کس کو قابل اطلاق سمجھا جائے گا ؟ جب کہ پرہیبیشن آف چائلڈ میریج ایکٹ اور مسلم پرسنل لا کے درمیان تنازعہ ہے جو ایک مسلم لڑکی کو 15 سال کی عمر میں بلوغت کو پہنچنے پر شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.