صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

امتحانات کی منسوخی کیلئے ادھو ٹھاکرے کی وزیر اعظم سے اپیل

57,536

ممبئی: مہاراشٹر سمیت ممبئی میں کرونا بحران کی شدت کے پیش نظر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک مکتوب لکھ کر درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کے انفکشن کے پیش نظر پیشہ وارانہ کورسیز کے آخری سال یا سمسٹر امتحانات منسوخ کرنے کے لئے متعلقہ آفیسران کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی ہدایت جاری کریں ۔

نریندر مودی کو لکھے گئے مکتوب میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مزید لکھا کہ ریاست مہاراشٹر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی۱۸؍ جون کو  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہونے والی میٹنگ میں مہاراشٹر اور ممبئی میں کرونا جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے ایک بڑی تعداد انفکشن کا شکار ہوئی اس صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد غیر پیشہ ور کورسوں کے ساتھ ساتھ  پیشہ ورانہ کورسیز کے آخری سال کے امتحانات نہیں کرانے اور یونیورسٹیوں نے ان کی تشخیص کی بنیاد پر طلبائ کو ڈگریاںتفویض کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ طلبائ و طالبات کو یہ بھی اختیارات دیے گئے ہیں کہ جب بھی امتحانات منعقد ہونگے وہ ان میں بیٹھ سکتے ہیں۔

وزیر اعلی اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ صرف متعلقہ اعلی ادارے پروفیشنل کورسیز کے امتحانات سے متعلق فیصلہ کریں گے کیونکہ وہی ان کو آف آرکیٹیکچر(سی او اے) فارماسیوٹیکل کونسل آف انڈیا باقاعدہ بناتے ہیں۔ ان اعلی اداروں میں آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن(سی آئی) کونسل آف انڈیا کے کونسلرز(بی سی آئی) نیشنل کونسل آف ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) ، نیشنل کونسل برائے ہوٹل منیجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی(این سی ایچ ایم سی ٹی) بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ لکھے  گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ اعلی سطح کے قومی اداروں کو پیشہ ورانہ کورسیز کے آخری سال؍سمسٹر امتحانات منسوخ کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.