صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عوام دشمن بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیجئے: اشوک چوہان

کانگریس کی ریاستی سطح کی عوامی رابطہ مہم کا ناندیڑ سے آغاز

1,400

ناندیڑ:  مرکز وریاست کی دھوکے باز ، ظالم وبدعنوان  حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے  ریاستی سطح پر عوامی رابطہ مہم کی شروعات کی ہے جس کی ابتداء آج یہاں ریاستی کانگریس کے صدر وممبر پارلیمنٹ اشوک راؤ چوہان کے ہاتھوں ہوئی۔ اس موقع پر اشوک چوہان نے مرکزی وریاستی حکومت پر چوطرفہ حملہ کرتے ہوئے  لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس عوام مخالف حکومت کو اقتدار سے بے دخل  کریں۔ نیز اشوک چوہان نے اس موقع پر  ’کانگریس آپ کے دروازے پر‘  کے تحت وارڈ نمبر ۸ میں لوگوں کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور پارٹی کو انتخابات کے لئے معاشی مدد دینے کی بھی اپیل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ اگر یو پی اے اور این ڈی اے کا موازنہ کیا جائے تو یہ واضح طور پر نظر آتا ہے کہ یو پی اے حکومت کام کے بارے میں بہت بہتر تھی۔ یو پی اے کے دور میں ۵لاکھ ۳۰ہزار نئے پرائمری اسکول شروع کئے گئے جبکہ مودی حکومت نے گزشتہ دو سال میں ۴۳ ہزار اسکولوں کو بند کیا ہے۔ یو پی اے کے دور میں تعلیم پر ۴.۵۷ فیصد خرچ کیا گیا جبکہ این ڈی اے کے دور میں ۳.۴ فیصد خرچ کیا گیا ہے۔ یو پی اے نے ۶۰ہزار کروڑ روپئے کا کسانوں کا قرض معاف کیا جس کا فائدہ ملک کے ۳ کروڑ کسانوں کو ملا، جبکہ این ڈی اے کے دور میں کسانوں کا قرض معاف ہی نہیں ہوا۔ یو پی اے کے دور میں زرعی ترقی کی شرح ۳.۸۴ فیصد تھا جبکہ این ڈی اے کے دور میں صرف ۱.۸۳ فیصد ہی رہ گیا ہے۔ دیہی مزدوری اضافے کی شرح یو پی اے کے دور میں ۱۹.۶۶ فیصد تھا جبکہ این ڈی اے کے دور میں یہ گھٹ کر ۳.۶فیصد رہ گیا ہے۔ یو پی اے کے دور میں اندرا آواس یوجنا کے تحت ۲۸.۶ لاکھ تو این ڈی اے کے دور میں پنت پردھان آواس یوجنا کے تحت ۱۶.۶۶ لاکھ مکانات تعمیر کئے گئے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت نے آبکاری ٹیکس بڑھا کر پٹرول وڈیژل کی قیمتوں کو آسمان پر پہونچادیا ہے۔ یہ حکومت مکمل طور پر عوام مخالف حکومت ہے، اس حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا اب وقت آگیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ’جن سنگھرش‘ سے ’جن سمرک‘  جیسی مہم کامیابی سے چلائی ہے ۔ ’جن سمرک‘ کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کے ہم گھر میں جاکر کانگریس کے نظریات کو پہونچایاجائے۔

سابق نگراں وزیر ایم ایل اے ڈی پی ساونت نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔ عوامی طاقت پر قائم اس حکومت سے اب عوام ہی عاجز آچکی ہے اور ۲۰۱۹ میں ہونے والے پارلیمانی واسمبلی انتخابات میں عوام اس حکومت کو اس کی اوقات دکھادے گی۔  ایم ایل اے راجورکر نے  اس حکومت کی دھوکہ بازی، ظلم اور بدعنوانی کو مثالوں کے ذریعہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے ۲ کروڑ نوجوانوں کو ہر سال ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا، مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا، ہر شخص کے بینک اکاؤنٹ میں ۱۵؍لاکھ جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ تمام وعدے صرف انتخابی جملے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں دلتوں، اقلیتوں و خواتین پر ظلم وناانصافی میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے ۔ بدعنوانی بے قابو ہوچکی ہے اور رفائیل جنگی طیارہ کی خریداری میں 40ہزار کروڑ روپئے دلالی سامنے آئی ہے ۔ شیواجی نگر میں واقع گڈّم کمپلیکس میں اس ریاستی سطح کے عوامی رابطہ مہم کی شروعات کے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر اشوک چوہان نے کانگریسی لیڈران وکارکنان کو خطاب کیا جبکہ اسٹیج پر سابق وزیر ایم ایل اے ڈی پی ساونت ، ایم ایل اے امرناتھ راجورکر ، گوندراؤ شندے ناگے لیکر ، وجئے یونکر ، شمیم عبداللہ ، ورندرسنگھ گاڈی والے ، نذیر احمد بابا ، کشور بھورے ، پپوپاٹل کونڈھیکر ، وٹھل پاؤڈے اور شنکر شندے وغیرہ موجود تھے ۔  اس جلسے کی نظامت ترجمان سنتوش پنڈاگلے نے کیا جبکہ حاضرین کا شکریہ خزانچی وجئے یونکر نے ادا کیا ۔ اس جلسے میں کارپوریٹر موہنی یونکر ، کارپوریٹر ناگ ناتھ گڈم ، دشینت سونالے اور فیرز بھائی نے لیڈران کا استقبال کیا ۔ جبکہ اس جلسے کو کامیاب بنانے میں سندیپ سون کامبلے ، روپیش یادو، پرشانت سون کامبلے ، پرکاش روکڑے ، گوپی مدی راج، شری نواس بھوسے وار ، پرشانت گڈم ، سچن کروا، امیت کمار واگھ ، ویبھو نالٹے ، مانک ہوسکر ، انل کوکاٹے ، سنمان بھائی ، برکت بھائی ، ندیم، عمران خان، محمد رزاق اور تلک یادو وغیرہ نے بھرپور کوششیں کیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.