صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مرکزی حکومت کی امداد ایک چناوی جملہ ہے

حکومت نے خشک سالی سے متاثرین کو دھوکہ دیا ہے : اشوک چوہان

1,173

ممبئی: مرکز وریاست میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود خشک سالی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے مرکزی حکومت سے طلب کردہ پوری مدد نہیں مل رہی ہے۔ یہ جہاں ایک جانب ریاستی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے وہیں دوسری جانب مہاراشٹر کے تعلق سے مرکزی حکومت کا رویہ ظاہر کرتا ہے۔ مرکزی حکومت نے آج مہارشٹر کے لئے جو مدد کا اعلان کیا ہے وہ ایک چناوی جملہ ہے۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کہیں ہیں۔

تلک بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشوک چوہا نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی راحت رسانی کے لئے ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے7962 کروڑ روپئے کے مدد طلب کی تھی۔ لیکن مرکزی حکومت نے اس میں سے صرف4714 کروڑ روپئے کے ہی مدد کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اپنی طلب کردہ مدد بھی مرکزی حکومت سے نہیں حاصل کرسکی، جو ریاستی حکومت کی واضح ناکامی ہے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی راحت رسانی کے معاملے میں ریاستی حکومت پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے ۔

پوری ریاست خشک سالی سے متاثر ہے۔ خریف کے ساتھ ساتھ ربیع کی فصل بھی برباد ہوئی ہے ۔ کسان بری طرح تباہ ہوچکے ہیں ، پینے کے لئے پانی کی شدید قلت ہے ، مویشیوں کے لئے چارہ نہیں ہے، لوگوں کے پاس روزی روٹی کے لئے کوئی کام نہیں ہے ۔ ایسی صورت حال میں خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنا انتہائی ناگزیر ہے ، لیکن حکومت صرف اعلان کررہی ہے ، مدد بالکل نہیں کررہی ہے ۔ اشوک چوہان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مدد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کی نگاہ میں مہاراشٹر کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور ریاستی حکومت خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی مدد نہیں کرنا چاہتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.