صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تقریری مقابلے کامیابی سے اختتام پذیر ہوا

1,421

ممبئی : جنوبی ممبئی کے میونسپل اردو سیکنڈری اسکول میں بچوں کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت سیرت النبی ﷺ پر تقریری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ مذکورہ پروگرام کا آغاز ہشتم جماعت کے معراج نے تلاوت قرآن سے کیا ۔ ہشتم جماعت کی طالبہ نے نعت پڑھی ۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد محمد اسلم سر نے بتائے۔ اس پروگرام کے جج کے فرائض امام باڑہ ڈی ایڈ کالج کے لیکچرار وسیم سر اور مخدومی ناصح میم اور جئے مہاراشٹر میونسپل اسکول کے سابق صدر مدرس عبداللہ خان سر نے نہایت ہی بہترین انداز میں انجام دیئے۔

مہمان خصوصی مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین خورشید صدیقی صاحب  اور ڈاکٹر عبد الماجد سر لیکچرار مہاراشٹر کالج تھے ۔ دیگر مہامان میں امام باڑہ میونسپل اسکول کی صدر معلمہ شاہانہ بٹ اور فاروق سر تھے۔

اس مقابلے میں اول مقام امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول کی طالبہ شاہ ساجدہ قربان علی نے حاصل کیا ۔ دوم انعام عمر رجب اسکول اور تیسرا انعام شیخ مصری میونسپل سیکنڈری اسکول اور ایس ایس رینالڈ میونسپل سیکنڈری اسکول نے حاصل کیا ۔ کل ۱۲ میونسپل سیکنڈری اسکولس نے اس تقریری مقابلے میں  حصہ لیا ۔

طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے جے آر اسکول سے الیاس خان سر، ایس ایس رینالڈ اسکول سے اجمل شاہ سر، ٹیگور نگر اسکول سے ضیا سر، شیخ مصری سے میم، ایچ پی کیلوسکر سے اقبال شاہ سر، سائناتھ اسکول سے ناظم خان سر، عمر رجب سے مومن ندیم موجود تھے۔

ڈاکٹر عبدالماجد سر نے اپنی کتاب *اچھی عادتیں، بری عادتیں* کا تعارف کراتے ہوئے طلبہ و طالبات کو تربیت کی اہمیت بتائی اور تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے۔

مہمان خصوصی خورشید صدیقی صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنے زندگی میں لانے پر زور دیا۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر احمد شاہ سر کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔ پروگرام کے بعد تمام مہمانوں اور طلبہ و طالبات کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں انجم میم، روبینہ میم، عقیل سر، آفرین مس، انجم شیخ، فرزانہ مس، سمینہ مس نے کوشش کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.