صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۶۰کروڑ روپئے کا فنڈ خرچ نہ کرنے والے افسران کی تفتیش کی جائے : اشوک چوہان

ناندیڑ : ضلع کی ترقی کے لئے مختص تقریباً ۶۰ کروڑ روپئے خرچ ہی نہیں کئے گئے ۔ یہ فنڈ خرچ نہ کرنے والے افسران کی تفتیش کی جائے نیز ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ایم پی اشوک چوہان نے ایک…

پرامن ماحول میں پارلیمانی انتخاب کروانے کیلئے۱۰۰؍ ہسٹری شیٹرس کو شہر بدر کرنے کی تیاری

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) انتظامیہ نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ پولس انتظامیہ بھی انتخابات کے دوران امن وامان برقرار رہے اس کے لئے تیاریووں میں لگ چکا ہے اور انتخابات کے دوران کسی طرح کے ہنگامے نہ ہو اس کے لئے ہسٹری…

ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی موجودگی میں ڈیڑھ کروڑ کے ترقیاتی کام

فائل فوٹو اورنگ آباد : (جمیل شیخ) میونسپل وارڈ ۴۹ بھڑکل گیٹ بڈی لین جونا بازار ٹاؤن ہال اور قاضی واڑہ علاقوں میں تقریباً ۲ کروڑ کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جنہیں آج رکن ایم آئی ایم اسمبلی سید امتیاز جلیل کے ہاتھوں عوام کے نام منسوب…

پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر لوک سبھا انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) جوں جوں موسم سرما ختم ہورہا ہے اورگرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پانی کی قلت بھی بڑھتی جارہی ہے۔ شہر کے محتلف علاقوں میں پینے کے پانی کے لئے لوگ کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔ شہر کے بال کرشن نگرکی خواتین نے…

توازن بگڑ جانے سے کم عمر ڈرائیور نے ۴ کو ٹکرماری

علامتی تصویر اورنگ آباد:(جمیل شیخ) کم عمر ڈرائیور کا اسٹیرنگ پر توازن بگڑجانے کے بعد اس نے چار لوگوں کو ٹکر دے ماری یہ واقعہ اتوار کو صوبہ داری گیسٹ ہاؤس علاقہ میں پیش آیا تھا لیکن اب تک ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ا سکے خلاف…

مرحوم ڈاکٹر ریحان انصاری اپنے ہدف پر جنون کی حد تک کام کرنے والے عظیم انسان تھے

ممبئی : بدھ ۱۶ ؍جنوری کو خیر امت ٹرسٹ نزد امام باڑہ جنوبی ممبئی میں ڈاکٹر ریحان انصاری کی اچانک رحلت پر دوستوں ، ہم پیشہ اور رشتہ داروں نے  ایک تعزیتی نشست میں محبتوں اور اخلاص سے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مذکورہ تعزیتی نشست خیر…

بھاگیہ شری کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بنتے ہی اورنگ آباد پنچایت سمیتی سے دلال غائب

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) بھاگیہ شری وسپوتے کے اورنگ آباد پنچایت سمیتی میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر عہدے پر رجوع ہوتے ہی دلال دفتر سے غائب ہوچکے ہیں ۔ ساتھ ہی افسران وملازمین بھی ڈسپلن شکنی سے بچتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ پچھلے کئی سال سے اورنگ…

۱۵؍ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے ڈپٹی میونسپل کمشنر رنگے ہاتھوں گرفتار

دھولیہ : (جمیل شیخ) موصولہ اطلا ع کے مطابق دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنررویندر جادھو کو گذشتہ رات ۱۵؍ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دھولیہ میونسپل کارپوریشن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت جاری…

ضلع میں ۱۶۷ ؍گرام پنچایتوں کا آئی ایس او درجہ خطرہ میں

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ضلع پریشد کے سابق سی ای او واسودیو ساڑونکے نے ۱۶۷ گرام پنچایتوں کو آئی ایس اور درجہ دیلایاتھا ۔ لیکن انکے تبادلے کے بعد ان گرام پنچایتوں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔ ضلع پریشد کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر…