صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس ہائی اسکول میں جشن جمہوریہ اور ثقافتی جلسہ

1,765

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں جشن جمہوریہ کی ۷۰ ؍ ویں سالگرہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ۔ پرچم کشائی کا فریضہ مہمانان کے ہا تھوں انجام پایا ۔ فریضہ پرچم کشائی و قومی گیت کے بعد ایک ثقافتی جلسہ وتقسیم ِ انعامات کا انعقاد اسکول گراونڈ پر کیا گیا ۔ جلسے کی صدارت کے ایم ای سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل نے فرمائی ۔ اس موقعے پر مہمانان کے طور پر  انجینئرطارق انصاری ، عاقب فاروقی(C.A.( انجینئر فہد احمد یونس مومن(سابق طلبہ) الصباح عبدالقدیر ، کشف عبدالصمد مومن (سابق طالبات) کے علاوہ جوائنٹ سکریٹری معید آغا ، دانش مدعو ، ناظم ناسکر ، چیئر مین شفیع مقری موجود تھے ۔

ابتدا میں طلبہ نے حب الوطنی گیت ، غزلیں ، تقاریرو قوالی وغیرہ پیش کیں جسے سامعین نے خوب سراہا ۔ بعد ازاں بیسٹ اسٹوڈنس آف ایئر(سیکنڈری و جو نیر کالج) بیسٹ اسپورٹس مین اسٹوڈنٹ( سیکنڈری و جو نیر کالج ) ، بیسٹ مانیٹر (سیکنڈری سیکشن و جونیر کالج) بیسٹ کلاس ( سیکنڈری سیکشن و جونیر کالج)بیسٹ یوز آف ٹینو ایپ( سیکنڈری سیکشن و جونیر کالج)، بیسٹ یوز آف AVIروم( سیکنڈری سیکشن و جونیر کالج) ، بیسٹ یوز آف لائبریری انعامات سے طلبہ و اساتذہ کو سرفراز کیا گیا ۔ صدارتی خطبے میں ڈاکٹر مصدق پٹیل نے طلبہ کو خوب محنت کر نے کی تلقین کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعدپرنسپل ضیائ الرحمن انصاری نے گلوں سے مہمانان کا استقبال کیا ۔ حنا کوثر اور ثناء انصاری نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔ چیرمین شفیع مقری کے اظہارِ تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.