آل مہاراشٹر بیت بازی میں رئیس ہائی اسکول کی کامیابی
بھیونڈی :(عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر کےسولاپور شہر کی ادبی تنظیم ’بزمِ غالب‘ کے زیر اہتما م نرمل کما رپھڑ کلے ہال سولا پور میں گذشتہ دنوں آل مہاراشٹر بیت بازی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مذکورہ تقریب میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج ، بھیونڈی کی جانب سے بھی طلبا میں شعری ذوق پروان چڑھانے والے اس ادبی و تہذیبی مقابلے میں شرکت کے لیے تین طلبا خان عمار محمد ظفر(ہشتم الف) ، مومن محمد حمزہ (نہم الف) اور مومن عاصم ناصر حسین (دہم الف) پر مشتمل گروپ کوروانہ کیا گیا تھا ۔
مقام مسرت ہے کہ فائنل مقابلے میں جج صاحبان کے فیصلے کے مطا بق رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج ، بھیونڈی کے گروپ کودوم انعام سے نوازا گیا ۔ واضح ہو کہ اس مقابلے میں کرناٹک ، کولہاپور ، سولاپور اور بھیونڈی کے گروپ نے شرکت کی تھی ۔ انعام یافتہ طلبا اورتربیت کا فریضہ انجام دینے والی معلمہ ثنا آفرین انصاری کو اسکول اور کالج انتظامیہ ، چیئر مین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سپروائزرس محمود برکتی ، فیروز الدین شیخ اور اسرار پٹھان کے علاوہ وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری و تمام اسٹاف کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی ۔