صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسر نظام الدین خاں اور پروفیسر افتخار احمد بیسٹ پیپر ایوارڈسے سرفراز

1,070

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ جغرافیہ کے پروفیسر نظام الدین خاں اور شعبۂ علمِ سیاسیات کے پروفیسر افتخار احمد کونارتھ کیرولینا ، امریکہ کے گرینس بورو میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ’بحرِ ہند میں علاقائی سیاست اور ایشیاء میں امن کو لاحق خطرات‘ موضوع پر ان کے مشترکہ تحقیقی مقالے کی پیش کش پر بیسٹ پیپر ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے ۔

اپنے مقالے میں انہوں نے کہا ہے کہ بحرِ ہند افریقہ اور یوروپ سمیت مشرقِ بعید خطوں کو تجارتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ وسط ایشیاء سے80 فیصد تیل کی تجارت بحرِ ہند کے ذریعہ ہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریشم راہ گزار کے فروغ میں بھی بحرِ ہند کا اہم حصہ ہے لیکن اس سے مختلف ممالک کے درمیان مسابقت اور تناؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے خطے میں جنگی تیاریوں میں اضافے کے ساتھ ہی نیو کلیئر طاقتوں کے مابین ٹکراؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.