صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسر غیاث الدین شیخ کا انتقال 

1,386

پونے : شہر پونا کی  مشہور ومعروف سماجی ملی شخصیت پروفیسر غیاث الدین شیخ (رکن جماعت اسلامی ہند پونا) سنیچر بتاریخ 27 اپریل اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔ نماز جنازہ کوثر باغ مسجد کونڈوا میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔

مرحوم بہت ہی نیک اور منکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے ۔ آپکی عمر تقریباً 78 سال تھی ۔ آپ نے خود  تادم حیات  ملت سے جوڑے رکھا عرصہ دراز سے آپ کئی اداروں کے ممبر رہے اور ملت کی رہنمائی کرتے رہے ۔ آپ ارشد شیخ میڈیا انچارج مرکز جماعت اسلامی ہند کے والد ہیں ۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.