صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

طلبہ کے لئے آن لائن انٹرن شپ کے مواقع

213,885

علی گڑھ  : کووِڈ-19 کے دوران سماجی دوری قائم رکھنے کی عادات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ تاہم اس دوران بھی طلبہ اپنے گھر یا ہاسٹل سے اپنی دلچسپی کے شعبوں میں مشاہرے کی بنیاد پر اپنے پاس دستیاب وقت کے مطابق آن لائن انٹرن شپ اور جزوقتی یا کُل وقتی طور پر مختلف خدمات انجام دے سکتے ہیں ۔

اسی طرح کا ایک موقع ریڈیئنٹ اِنفو نیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ فراہم کررہا ہے جہاں کانٹینٹ رائٹنگ ، گرافک ڈیزائننگ اور انیمیشن ، ڈجیٹل مارکیٹنگ اور آپریشنس (بی ٹیک اور ایم بی اے آپریشنس کو ترجیح) کے میدانوں میں آن لائن کام کرنے کے لئے طلبہ اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انٹرن شپ یا کل وقتی طور پر کام کرنے کے لئے طلبہ اپنی درخواستیں اپنے تازہ سی وی کے ساتھ [email protected]  پر ارسال کریں ۔ ساتھ میں جس شعبہ میں کام کرنا چاہتے ہیں اور انٹرن شپ ؍فری لانسنگ وغیرہ کے لئے اپنے پاس دستیاب وقت اور ٹائمنگ کے بارے میں بھی لکھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.