صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

برہانپور ، مدھیہ پردیش میں دیسی دواؤں کی دکانیں و کلنک بند

215,164

برہانپور : (ممتاز میر) برہانپور کیمسٹ ایسوسی ایشن سے ملی جانکاری کے مطابق برہانپور کے کلکٹر کے احکامات سے برہانپور شہر و ضلع کی تمام یونانی،آیورویدک اور ہومیوپیتھی کی دواؤںکی دکانیں اور ان کے کلنک بند کروادئے گئے ہیں ۔ یہ حکم نہ صرف عجیب و غریب ہے بلکہ ہلاکت خیز بھی ہے ۔ ایسالگتا ہے کہ کلکٹر صاحب کے پاس برہانپور کیا مدھیہ پردیش کے مختلف میڈیکل کورسس کے اعداوشمار میسر نہیں ۔ مدھیہ پردیش میں قریب ۵۵۰ایم بی بی ایس کی سیٹیں ہیں جبکہ مہاراشٹر میں ۶۰۰۰ سیٹیں ہیں اس کے باوجود ۲۰۱۴ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ چونکہ ہمارے پاس ضرورت کے مطابق ایلوپیتھ نہیں ہے اس لئے ہم نے اپنی ریاست میں بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کوماڈرن میڈیسن کی پریکٹس کی اجازت دے رکھی ہے یہ تو عام حالات کی بات ہے آج تو صورتحال بڑی گمبھیر ہے ۔

شہر برہانپور میں بمشکل ۲۰ ۔ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہونگے ۔ ایس حالت میں تمام محلہ کلنک بند کروانے سے کیا کوئی بڑی مصیبت جنم نہیں لے سکتی ۔ کیا ۲۰ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہر قسم کی بیماری اور متعلقہ مسائل سے نپٹنے کے لئے کافی ہونگے ۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ مہاراشٹر خصوصاً ممبئی میں یہاں سے کہیںزیادہ کرونا مریض پائے گئے ہیں لیکن وہاں تو حکومت نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا یا ۔ جہاں تک social distancing کا سوال ہے یہ بڑا مشکل کام ہے ۔سنا تو یہ بھی ہے کہ کلکٹریٹ میں بھی یہ صد فی صد ممکن نہیں ہو پارہا ہے ۔پھر ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی کلنک کا بھی وہی حال ہے ۔ پھر بجلی دیسی طریقہء علاج پر ہی کیوں گرائی جا رہی ہے ؟ کیا اسے احساس کمتری سمجھا جائے؟ بہرحال صورتحال بڑی خوفناک ہے ۔

ہم کلکٹر مہودئے سے گذارش کرتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ شہر پر کوئی بڑی آفت ڈیرہ ڈالے وہ خوب سوچیں اور اپنے احکامات پر نظر ثانی کریں ۔ یہ ناممکن ہے کہ چند ایم بی بی ایس ڈاکٹر پورے شہر کی بیماریوں کا علاج کر سکیں ۔ دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کاحل مشورے سے ممکن نہ ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.