صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تھائی لینڈ میں بھیونڈی کے نوجوان کھلاڑی اومی پاٹل کا استقبال

1,697

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی تعلقہ کے کشیلی گائوں میں رہائش پذیر نوجوان کھلاڑی اومی نامدیو پاٹل کاحال ہی میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں گولڈ میڈل عطا کر کے استقبال کیا گیا ۔ اومی پاٹل اسکولی سطح ، تعلقہ ، ضلع اور ریاستی سطح  کے علاوہ قومی اور بین الا قوامی سطح پر دوڑاور کیرم کے مقابلوں میں مستقل طور پر شریک ہو کر کامیابی سے ہمکنار ہو تا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کی شہرت ایک بہترین کیرم کھلاڑی اور میراتھن کھلاری کےطور پر ہو رہی ہے۔اس کے اس روشن مستقبل اور شہرت کی خبر جب ماریشیش پہنچی تو وہاں کے ’انٹر نیشنل کلچرل اینڈ سو شل فارم‘ نامی سماجی تنظیم نےتھائی لینڈ کے بنکاک شہر میںمنعقدہ ایوارڈ فنکشن کی ایک تقریب میںمختلف ممالک کے سات کھلاڑیوںکے ساتھ اومی پاٹل کو ’پرائیڈ آف نیشن‘ نامی ایوارڈ سے نوازا ۔ اس مو قع پر مذکورہ تنظیم کے صدرڈائنِک دیش میر ، ترجمہ نگار پر بھو نیماڈے، ہیمنت نیہتے، ڈاکٹر شنکر پرب،لیلادھر مہاجن، چندر شیکھر بھارتی، مر کند گو ندھلی ، لیلا دھر تر لیلے وغیرہ سرکردہ افراد مو جود تھے ۔ جن کی مو جو دگی میں اومی پاٹل کو گولڈ میڈل ، مومنٹو اور سر ٹفکیٹ دے کر اس کا استقبال کیا گیا ۔ او می کے ذریعہ بھیونڈی شہر کا نام روشن کر نے پر شیو سینا کے وشواس تھلے ، تھانے ضلع پریشد کے تعمیرات عامہ اور صحت عامہ کے چیرمین سُریش عرف بالیا مہاترے ، تھانے ضلع شیو سینا کے رابطہ پر مکھ اور کارپوریٹر دیوانند تھلے ، نامدیو پاٹل وغیرہ نے اس کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.