صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اورنگ آباد میں دادا نے پوتی کو ہوس کا شکار بنایا 

چھ مہینے کی حاملہ ہونے کے بعد اس راز سے پردہ ہٹا ،ملزم گرفتار

2,108

اورنگ آباد: اورنگ آباد کی بِڈکین پولس نے پیر کو ایک ۶۸ سالہ راون لاوہارے ،چیتے گائوں  کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیاہے۔گرفتار شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ہی پندرہ سالہ پوتی کو ہوس کا نشانہ بنایا ۔لڑکی جنسی تعلقات کے بعد حاملہ ہوگئی ۔نابالغ لڑکی کے والدین کو جب بات معلوم ہوئی تو انہوں نے اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ۔انسپکٹر سنیل بڑلا نے بتایا کہ بچی کے والدین ملازمت پیشہ ہیں ۔ دن میں وہ گھر سے باہر ہی رہتے تھے ۔اس دوران بچی کی دیکھ ریکھ کا ذمہ اسکے دادا کے سر ہوتا تھا لیکن وہ گھر پر کسی کے نہ ہونے کا فائدہ اٹھاکر بچی کا جنسی استحصال کیا ۔وہ بچی کو یہ بات کسی کو بھی نہیں بتانے کی دھمکی دیتا تھا ۔ انسپکٹر کے مطابق بچی کے پیٹ میں درد تھا ۔اسے الٹیاں ہو رہی تھیں ۔طبیعت خراب ہونے کے سبب اس کے والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے ۔ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی چھ ماہ کی حاملہ ہے ۔ انہوں نے بچی سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کچھ نہیں بتایا ۔بچی کے والدین نے اسے پیار سے سمجھایا اور اسکی کائونسلنگ کی تو کافی کوششوں کے بعد بچی نے بتایا کہ اس کے دادا ہی اس کا جسمانی استحصال کرتے تھے۔بچی کے والدین کو سچائی کا پتہ لگا تو حیران اور دکھی بھی ہوئے اور انہیں سماج کا خوف ستانے لگا ۔وہ بچی کا حمل ساقط کرانے کیلئے اسے کئی ڈاکٹروں کے پاس لے گئے لیکن کسی بھی ڈاکٹر نے اس حالت میں اسقاط حمل سے انکار کیا ۔اس کے بعد والدین نے مجبور ہو کر پولس میں شکایت درج کرائی ۔پولس نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل کرانے کے ساتھ ہی ڈی این اے کا نمونہ بھی جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ بچی نے بتایا کہ اس نے کئی بار کوشش کرکے ہمت جٹائی کہ اپنے دادا کے کرتوت اپنے والدین یا معلم کو بتا دے لیکن وہ ناکام رہی ۔اسے یہی محسوس ہوتا تھا کہ اس کی باتوں پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا ۔بامبے ہائی کورٹ کے وکیل نے بتایا کہ بچی کا حمل اس حالت میں ہے کہ ایسے میں اسقاط کروانے کیلئے ہائی کورٹ سے اجازت لینا ہوگی ۔ہائی کورٹ سرکاری اسپتال کے ماہرین سے اس معاملہ میں رائے لینے کا بعد ہی کوئی فیصلہ کرسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.