صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دورِ حاضر میں پولیس اور سماج کے درمیان مستحکم رشتہ قائم کرنے کی ضرورت : ڈاکٹر ایم جے وارثی

2,233

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ لسانیات کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم جے وارثی نے پولیس اور سماج کے درمیان پائے جانے والے خلا کو پُر کرنے اور بنیاد پرستی کو ختم کرنے کے موضوع پر دہلی میں منعقدہ قومی سمپوزیم میں بطور پینلسٹ شرکت کی ۔ انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں پولیس کا کام پہلے کے مقابلہ زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بنیاد پرستی کو ختم کرنے کا تعلق کسی نظریہ یا گروپ سے ربط کی گہرائی سے نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر کے بدلتے تناظر میں پولیس اور سماج کے درمیان ایک مستحکم رشتہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس اور سماج کے درمیان ایک مسلسل اعتماد کی فضا قائم کرنے کی سمت میں مثبت پہل کئے جانے کی بھی سخت ضرورت ہے ۔
ڈاکٹر وارثی نے کہا کہ پولیس کے تعلق سے عام آدمی میں جو خوف پایا جاتا ہے اسے آپسی گفت و شنید سے کم کرنا ہوگا تاکہ معاشرہ میں ایک بہتر اور پر سکون فضا قائم ہوسکے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آن لائن تحفظ کے نظم کو بہتر طور پر چلائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
سمپوزیم کا اہتمام بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ، وزارت امور داخلہ ، حکومت ہند کی جانب سے کیا گیا تھا جس کی کمیٹی کے ڈاکٹر ایم جے وارثی رکن بھی ہیں ۔ سمپوزیم میں مختلف ریاستوں سے متعدد آئی پی ایس افسران نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.