صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایم ایل اے سرمائی اجلاس کے دوران خستہ حال منورا میں ہی ٹھہریں گے

سوا کروڑ کے اخراجات سے بچنے کیلئے حکومت کا فیصلہ ،آئندہ کیلئے نئی عمارت تعمیر ہونے تک مہاڈا کے بلڈنگوں میں رہائش کا نظم کیاجاسکتا ہے 

1,296

مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں ایم ایل اے کو خستہ حال منورا ایم ایل اے ہاسٹل میں ہی رکنا پڑے گا ۔ اس سے پہلے حکومت نے منورا میں رہنے والے ایم ایل اے کو ہوٹلوں میں ٹھہرانے کا ارادہ کرلیا تھا ۔ سوا کروڑ روپئے خرچ کے ڈر سے ارادہ میں تبدیلی ہوئی ہے ۔حکومت جلد ہی منورا کی صفائی کرائے گی تاکہ ایم ایل اے کو وہاں ٹھہرنے میں کوئی دشواری نہ ہو ۔مانا جارہا ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں یہ معاملہ بھی اٹھے گا ۔ مہاراشٹر اسمبلی کا سرمائی اجلاس اسی مہینے ۱۹ ؍ تاریخ سے شروع ہونے والا ہے ۔ اس دوران جن ایم ایل اے کو منوروا میں جگہ دی گئی ہے وہ اسی خستہ حال عمارت میں رہیں گے ۔ ایم ایل اے کو ٹھہرانے کے معاملہ میں اسمبلی کے سکریٹری اننت کلسے نے ریاست کے تعمیرات عامہ کے وزیر  چندر کانت پاٹل سے ملاقات کی ۔بتایا جارہا ہے کہ ملاقات کے دوران کلسے نے وزیر پاٹل کو بتایا کہ ایم ایل اے کو ٹھہرنے کا انتظام نجی ہوٹلوں میں کیا گیا تو تقریبا سوا کروڑ خرچ ہوں گے ۔ ڈر ہے کہ خسک سالی سے متاثر ریاست میں اگر ایم ایل اے کیلئے نجی ہوٹلوں کا انتظام کیا گیا تو حکومت تنقیدوں کے سائے میں آجائے گی ۔ اسی لئے پاٹل نے حکم دیا کہ منورا کے ہی اس کمروں میں ایم ایل اے کو ٹھہرانے کا انتظام کیاجائے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سرمائی اجلاس کے بعد منورا ایم ایل اے ہاسٹل کے بجلی اور پانی کے کنیکشن بھی کاٹنے کے حکم دیئے گئے ہیں تاکہ اس کے بعد کوئی وہاں نہیں رک سکے ۔نریمان پوائنٹ میں واقع منورا ایم ایل اے ہاسٹل میں ۱۵۸ ایم ایل اے کے رہنے کا انتظام ہے ۔لیکن عمارت خستہ حالی کا شکار ہے ۔ اس سال بجٹ اجلاس کے دوران جلگائوں ضلع کے ارنڈول سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے ڈاکٹر ستیش پاٹل کے کمرے کی چھت کا پلاسٹر گر گیا تھا ۔اتفاق اے پاٹل اس وقت وہاں موجود نہیں تھے ۔اس حادثہ سے ناراض پاٹل نے اسمبلی میں کہا کہ اگر حکومت ایم ایل اے ہاسٹل کا معاملہ حل نہیں کرسکتی تو اسمبلی میں ہی جھگی بنائیں گے ۔اس وقت سینئر راشٹر وادی لیڈر و سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت جلد سے جلد منورا کو خالی کرائے اور متبادل نظم نہ ہونے تک ایم ایل اے کو ایک لاکھ روپئے ہر ماہ ادا کرے جس سے وہ کرائے کے کمرے میں رہ سکیں ۔منورا ایم ایل اے ہاسٹل کا پلاسٹر گرنے سے اسمبلی میں خوب شور شرابہ ہوا تھا تب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑ نویس نے یقین دہانی کرائی تھی کہ منورا میں رہنے والے ایم ایل اے کے لئے متبادل انتظام کریں گے ۔وزیر اعلیٰ ارکان اسمبلی کو یاد دلایا کہ انہیں خود رہائش کی خستہ حالی کا احساس ہے ۔بطور ایم ایل اے وہ پہلے جس کمرے میں رہتے تھے اس چھت پوری طرح نیچے آگئی تھی ۔منورا کی تعمیر بیحد ناقص ڈھنگ سے ہوئی ہے اس لئے اس کی مرمت بھی ممکن نہیں ہے۔منورا کو ڈھا کر اس کی جگہ ایم ایل اے کیلئے دوسری عمارت بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممبئی میں مہاڈا کی کچھ رہائش تیار ہے ،متابدل نظم ہونے تک ایم ایل اے کو وہاں ٹھہرانے کا نظم کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.