شادی شدہ مریض خاتون نے واشی خلیج میں چھلانگ لگائی ، ملاح نے جان بچائی
واشی خلیج میں خود کشی کرنے والے لاتعداد افراد کو دتہ بھوئر اور اس کے ساتھی مچھیرے موت کے منھ سے نکال چکے ہیں
ممبئی : ایک ۴۵ سالہ شادہ شدہ خاتون نے مبینہ طور سے واشی میں ایک پل سے خلیج میں چھلانگ لگاگر کر خودکشی کرنےکی کوشش کی ۔بتایاجاتا کہ وہ طویل بیماری سے پریشان تھی ۔ وہاں پر موجود ملاحوں کی مدد سے اس زندگی بچالی گئی جو اسے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ چکے تھے ۔ یہ سانحہ کل سہ پہر تین سے ساڑھے تین کے درمیان پیش آیا ۔ واشی پولس کے مطابق خاتون جوکہ کوپر کھیرنے نئی ممبئی کی رہائشی ہے نے آٹو رکشا جس سے وہ سفر کررہی تھیکو رکوایا اور پل سے نیچے خلیج میں چھلانگ دی ۔ ملاح دتہ بھوئر نے خاتون کو خلیج میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا اس نے فوراً ہی اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسے بچا لیا ۔ اس نے بتایا کہ ’ کہ اس نے خاتون کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ لیا تھا ، دیگر ساتھیوں کی مدد سے کشتی لے کر وہ بھی سمندر میں اسے بچانے کیلئے نکل پڑا اس نے خاتون کو دیکھتے ہی اسے کھینچ کر کشتی میں سوار کرلیا اور یوں اس کی جان بچ گئی ۔ راجا رام جوشی نام کے ایک ملاح نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے ہر فرد کو بچایا جایا لیکن ہمیں ہمیشہ کامیابی نہیں ملتی ہمیں کافی مشقت اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ اس کوشش میں وہ مچھلی کا شکار کرنے سے معذور رہتے ہیں ۔ کئی بار اس کوشش میں ہمارے مچھلی پکڑنے کا جال بھی خراب ہوجاتا ہے جسے ٹھیک کرنے میں کئی دن صرف ہو جاتے ہیں ۔ ایم جی ایم اسپتال واشی کے ذرائع نے بتایا کہ خاتون خطرہ سے باہر ہے اور انہیں ان کے بیٹے کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ سینئر پولس انسپکٹر انیل دیشمکھ واشی پولس اسٹیشن نے بتایا دتہ بھوئر اور اس کے ساتھیوں نے ملکر واشی کے خلیج میں خودکشی کرنے والے مذکورہ خاتون سمیت لاتعداد افراد کو بچایا ہے ۔ خاتون نے پولس کو اپنا بیان دے دیا ہے اور وہ اس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔